نوٹ بندی: بی جے پی لیڈرپر150کروڑبلیک منی سفیدکرنے کاالزام، دو املاک اٹیچ

بھوپال14جولائی:محکمہ انکم ٹیکس نے بھوپال میں بی جے پی لیڈرسشیل واسوانی کی بتائی جا رہی دوگمنام املاک اٹیچ کی ہیں۔اس بی جے پی لیڈرپر نوٹ بندی کے دوران میٹروپولیٹن کوآپریٹوبینک کے ذریعے تقریباََ150کروڑروپے کے کالے دھن کوسفیدکرنے کاالزام ہے۔گزشتہ سال 20دسمبرکومحکمہ انکم ٹیکس اس سلسلے میں ان کے خلاف چھاپے بھی مارے تھے۔اس جانچ میں شامل ایک افسر کے مطابق، ان دونوں گمنام جائیدادکی قیمت10کروڑروپے لگائی گئی ہے۔ان میں سے ایک زیرِتعمیرشاپنگ کمپلیکس اور دوسری زیر تعمیر مال ہے۔ لیکن بی جے پی لیڈر واسوانی کے پاس سے ضبط دستاویزات سے پتہ چلتاہے کہ حقیقت میں واسوانی ہی ان دونوں جائیدادکے مالک ہیں۔