گجرات سے امرناتھ جانیوالے تیرتھ یاتریوں کی حفاظت کئے جانیکی بے مثال نظیر بس ڈرائیور سلیم شیخ کا متعصب افرادکے منھ پر تمانچہ!

سہارنپور( رپورٹ احمد رضا) ہمکو اب یہ ثابت کرنیکی ضرورت ہی نہی کہ گزشتہ۷۰ سالوں سے قوم کی پستی کے ذمہ دار ہمارے مفاد پرست اور موقع پرست رہبر اور سیاسی سربراہ ہی ہیں اور انہی موقع پرست رہبروں نے ہمیں ہندوستان میں ہمیشہ مسلکوں، اونچ نیچ ،ذات برادری اور ہندو مسلم کے جال میں الجھاکر مٹھی بھر متعصب تنظیموں کو طاقت پہنچائی اور صرف اور صرف اپنی روٹیاں سنواری اور اپنے اور اپنے گھروں کے مستقبل کو ہی سدھارا اورمضبوط کیاہے جبکہ عام مسلمان کو ان نام نہاد رہپبروں نے سیکولرازم کی دہائی دیکر اور بھاجپاکی دہشت دکھاکر مایوس زندگی گزار نیکو مجبور کئے رکھا ویسے بھی بھگوا فرقہ کے افراد نے ہمیشہ ہی آزادی کے بعد سے مسلم فرقہ کو میں اسٹریم سے دور رکھا اب جبکہ مسلم افرادنے گزشتہ بیس سالوں کے عرصہ کے دوران کتنے ہی نازک موقعوں پر بڑی تعداد میں ہندو شہریوں کے ساتھ اچھے برتاؤکی بے مثال نظیریں پیش کی ہیں جنکی تائید خد یوپی، پنجاب، اتراکھنڈ، بہار، بنگال ، دہلی اور گجرات کے وزیر اعلیٰ کتنی ہی مرتبہ کر چکے ہیں حال ہی میں گزشتہ روز کاشمیری مسلم بس ڈرائیور سلیم شیخ نے امرناتھ جاتے ہوئے گجرات کے ا پچاس سے زائد تیرھ یاتریوں کی جان بچاکر جو نظیر پیش کی اسکی اپنے ملک سے باہر بھی سراہنا کیجارہی ہے مسلم فرقہ کی یہی ذمہ داری بنتی ہے اور یہی درس ہمارے دین کا بھی ہے کہ بھلائی اور مدد کرو اللہ تمھارے ساتھ ہے کاشمیری نوجوان کی اس حکمت عملی نے اب تو حقیقت سے پردہ اٹھاہی دیاہے اسلئے اب ہمارے وزیر اعظم، وزارت داخلہ اور وزیر اعلیٰ کی بھی یہی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حسب وعدہ ( سبکا ساتھ سبکا وکاس) کے نعرہ پرعملی اقدام اٹھاتے ہوئے مسلم قوم کے ساتھ بھی بہتری اور رواداری اور انصاف کا مظاہرہ کریں اور عوام سے رواداری پر قائم رہنے کی گزارش کریں تاکہ ملک میں امن وامان قائم رہے، نیز بلاقصور سالوں جیل میں قید رہے مسلم افراد اور انکے اہل خانہ کی فلاح وبہبودگی کے لئے عمدہ تجاویز بھی عمل میں لاتے ہوئے انہیں انصاف دلائیں !