سہارنپور (احمد رضا) بزرگ ملت شیخ الحدیث مولانا یونسؒ آج دنیائے فانی سے اسی سال کی عمر میں رخصت ہوگئے آپکی رحلت کی خبر سنکر ابھی تک لاکھوں لوگ آپکی تعزیت کیلئے جامعہ مظاہر العلوم پہچ چکے ہیں آپکی رحلت کی خبر سے ہر کوئی غم زدہ نظر آیا، امام وخطیب قاری عقیل الرحمٰن نے حضرت کے انتقال پر ملال کی خبر پر ایک گفتگو کے دوران فرمایاکہ بزرگ عالم دین، فخر شریعت اور بزرگ ملت شیخ الحدیث مولانا یونس ؒ ملک کے ہی نہی بلکہ عالم اسلام کے ایک عظیم صاحب علم شخص تھے آپنے اپنے قیمتی اور ناقابل فراموش علمی سے درس ا ور تدریس کے ذریعہ ملک و ملت اور عالم اسلام کی جس قدر بے مثال خدمات انجام دیہیں انکا ثانی نہی، خطیب قاری عقیل الرحمٰن نے بتایاکہ اسی سالہ بزرگ ملت مولانا یونس ؒ شیح مولانااسعد اللہؒ اور مولانا شیخ زکریا ؒ کے خاص خلیفہ تسلیم کئے جاتے بتھے مولانا یونسؒ کی دینی خدمات کی اس قدر طویل فہرست ہے کہ جسکا لکھ پانا بہت مشکل ہے ہاں یہ کہناہی کافی ہے کہ آپ کی شخصیت زندہ جاوید قطب کی حیثیت کے مثل تھی آپ کی دینی اور شرعی خدمات کو وطن عزیز ہی نہی بلکہ عالم اسلام اور غیر مذہب کے علماء بھی تسلیم کرتے ہیں! آج جیسے ہی آپکو مقامی میڈیگرام اسپتال لیجایا گیا تو معا لجوں نے بتایاکہ آپکی حالت کافی نازک بنی ہوئی کوشش کیگئی مگر کچھ افاقہ نہی ہوا کچھ ہی دیر بعد آپکے انتقال پر ملال کی خبر سے پورے ملک کے عوام میں غم کی لہر دوڑ گئی جگہ جگہ آپکی مغفرت کیلئے مجالس کا اہتمام کیا جانیلگا مدارس میں قرآن خوانی کا سلسلہ شروع ہوگیا اور جامعہ رحمت میں تو مولانا اے مالک مغیثی کی زیر سرپرستی صبح ہی سے دعائیہ مجلس کا اہتمام رہا اور بعد ظہر ایصال ثواب کیلئے سیکڑوں علاقائی لوگوں کے ساتھ مدرسہ کے طلبہ نے پہلے قرآ ن خوانی کی بعد ازاں بڑے پیمانہ پر دعا ئیں ہوئیں!
مولانا شیخ یونسؒ کے ایثال ثواب کیلئے آج بعد نماز ظہر گھگھرولی واقع جامعہ رحمت میں ملی کونسل کی ایک اہم میٹنگ ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی کی زیر سر پرستی منعقد کیگئی جسمیں مرحوم کی خد مات اور خوبیوں پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالیگئی اس موقع پر ڈاکٹر مغیثی نے کہاکہ شیخ کی عدم موجودگی عالم اسلام کے لئے بڑا خسارہ ہے اللہ عالم اسلام کو صبر جمیل عطا کرے ڈاکٹر مغیثی نے کہاکہ مولانا یونس ؒ جیسی شخصیت عالم میں چند گنتی میں ہی پیدا ہوتی ہیں اور ایسی شخصیات کو اللہ ربالعزت غیر معمولی خوبیاں عطا کرتاہے اور ہمارے شیخ میں وہ تمام اعلیٰ صفات موجود تھیں بزرگ ملت شیخ الحدیث مولانا یونس کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مدرسہ مظاہر العلوم جدید میں لاکھوں افراد نے ادا کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے اور اپنے شیخ کے آخری دیدار کے لئے ہجوم لگاتار بڑھتاہی جارہاہے جمع غفیر کو دیکھتے ہوئے بڑے پیمانہ پر عمدہ انتظامات کئے گئے کلکٹر اور پولیس چیف دونوں بھاری فورس کے ساتھ موقع پر صبح ہی سے موجود رہے جبکہ مظاہر العلوم جدید مدرسہ کی انتظامیہ کی لاپرواہی کے نتیجہ میں شام ساڑھے پانچ بجے تک ایک لاکھ کے قریب افراد آپکے آخری دیدار کیلئے مدرسہ کے باہر موجود رہے اور مایوس دیکھے گئے کیونکہ انتظامیہ نے جان بوجھ کر اندر سے مدرسہ کا گیٹ ہی بند کر لیا اور بھاری بھیڑ مدرسہ کے باہر بے چین دیکھی گئی!