رضا اکیڈمی اور جے ہو فاونڈیشن کا احتجا ج، پاکستان کا پرچم پھونکا۔ امرناتھ یاترا پر حملے کے خلاف ممبئی مین بھی زبردست غصّہ

ممبئی ۱۱ جولائی: نمائندہ آمناسامنا میڈیا، کشمیر میں ہوئے امرناتھ یاترا پر حملے کے خلاف ممبئی مین بھی ملّی سماجی تنظیمو ں نے بھی زبردست احتجاج کیا ۔مینارہ مسجد کے باہر رضا اکیڈمی نے مظاہرہ کیا جس میں علمائے کرام اور بڑی تعداد میں مسلمانوں نے اپنے غم وغصہّ کا اظہار کیا وہی باندرہ اسٹیشن کے با ہر جے ہو فاونڈیشن اور پبلک ہیلپ فاونڈیشن نے مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی اس بزدلانہ حرکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے پرچم اور وزیراعظم نواز شریف کی تصویر کو آگ لگائی گئی۔باندرہ کے احتجاج کو مخاطب جے ہو فاونڈیشن کے صدر افروز ملک نے کہا پاکستان یہ نا سمجھے کے بھارت میں فرقہ وارانہ تناؤ ہے جس کا فائدہ اٹھا کر وہ بھارت میں افراتفری کا ماحول خراب کرنے کی غرض سے ہندو بھائیوں کی مذہبی یاترا پر دہشت گردانہ حملہ کرواکر ملک کی فرقہ وارانہ فضا کو اور خراب کردیگا ۔ ملک کے عام مسلمانوں اور ہندو بھائیوں کے درمیان آج بھی امن و بھائی چارہ قا ئم ہے اور ہمیشہ رہئے گا ۔اس احتجاج سے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ان کا وہ کھوکھلا نعرہ یاد دلایا گیا جب وہ اپوزیشن میں تھے، کہ ہم ایک سر کے بدلے پاکستان سے سو سر کاٹ کر لائینگے۔ ایڈوکیٹ عادل کھتری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو تلاش کرکے سخت سزا دی جائے اور پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے۔ اس مظاہرے میں تقریباً سو مسلم نوجوانوں اور بزرگوں نے حصہّ لیتے ہوئے پاکستان ہائے ہائے، پاکستان مردہ باد ، ہندوستان زندہ باد ، پاکستان آتنک واد بند کرو کے نعرے لگائے۔