مغربی بنگال کے بشیرہاٹ میں جمعرات کو دوبارہ تشدد بھڑک گیا، پرتشدد بھیڑ کومنتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا آنسو گیس کے گولے داغے
کولکاتہ،7جولائی:مغربی بنگال کے بشیرہاٹ میں جمعرات کو دوبارہ تشدد بھڑک گیا،پرتشدد بھیڑ کومنتشر کرنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔ریاست میں بھڑکے ان فرقہ وارانہ جھڑپوں کو لے کر وزیر اعلی ممتا بنرجی اور گورنر کیشریناتھ ترپاٹھی کے درمیان زبردست کشیدگی کے حالات پیدا ہو گئے۔ممتا نے یہاں ترپاٹھی پر انہیں دھمکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے بلاک صدر کی طرح کام کر رہے ہیں۔اس دوران بی جے پی صدر امت شاہ نے ریاست کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے پارٹی کے چار ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم بنائی ہے۔پارٹی کے سینئر لیڈر اوم ماتھر، کیلاش وجے ورگیہ، ایم پی میناکشی لیکھی اور ممبئی پولیس کے سابق کمشنر ستیہ پال سنگھ کی یہ ٹیم تشدد متاثر ہ بدریا اور بشیرہاٹ علاقے کا معائنہ کرنے کے بعد پارٹی صدر کو اپنی رپورٹ سونپے گی۔دریں اثنا، شمالی 24پرگنہ ضلع کے تشدد متاثر بادریا علاقے میں معمولات زندگی آہستہ آہستہ عام ہو رہی ہے۔