سہارنپور(احمد ضا) ملک میں جہاں آج چاروں سمت عدم رواداری کا بول بالاہے اور جگہ جگہ تشدد کے واقعات میں لگاتار اضافہ نظر آرہاہے وہیں ہمارے ضلع میں سینئر آئی پی ایس افسر پربل پرتاپ سنگھ، مقامی ممبر اسمبلی سنجے گرگ، سوشل رہبر محمد عارف اور جاوید احمد( ووڈ کارونگ انڈسٹریز )کے آنرایک آپسی بھائی چارے پر مبنی شاندار عید ملن تقریب کے دوران سیکڑوں مہمانوں کے درمیان ملک کے عوام کو اخوت اور اتحاد کل پیغام دے رہے تھے اس پر اثر توریب میں ہندو مسلم نے جہاں ایک دوسرے کو بغلگیر ہوکر مبارکباد پیش کی وہیں دسترخوان پر بیٹھ کر آپس میں گنگا جمنی دعوت سے بھی لطف حاصل کیا!
آزاد کالونی میں آج کی اس اسپر رونق عید ملن تقریب کے اہم موقع پر ہمارے پولیس کپتان پربل پرتاپ سنگھ نے اپنے پر اثر اور خوش ذائقہ الفاظ میں مہمانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خوش مزاج، مہذب اور صحت مند انسان ہی ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کی بقاء اور سالمیت کیلئے ایک مثبت سوچ کا مظہر ہوتاہے آپنے کہاکہ مثبت سوچ اور فکر والا عوام ہی اپنے ملک کا اصل شہری اور ذمہ دار کہلانے کا سہی حقدار کہلاتاہے! سینئر پولیس افسر پرتاپ سنگھ نے کہاکہ آپسی تکرار، بے وجہ کے اختلافات ،رنجشیں اور مذہبی چھینٹا کشی کسی بھی صورت قابل قبول اور ہماری طاقت کیلئے کسی بھی طرح اچھی نہی ہیں ان برائیوں اور کوتاہیوں کو اپنے دلوں سے اکھاڑ پھینکناہی اصل انسانیت اور اصل مذہبی تعلیم وتربیت ہے ہر اچھا عمل ہی ہمارے لئے طاقت کا ضامن بنتاہے، بس ہم پر لازم ہے کہ ہم آپسی بھائی چارے پر کسی بھی شکل میں اور کسی بھی مصیبت کے وقت شکن تک نہ آنے دیں کیونکہ آپسی رنجش اور آپسی حسد تباہی اور بربادی کا سبب بنتے ہیں، قابل پولیس کپتان پربل پرتاپ سنگھ نے کہاکہ ہندو برا ہے ناہی مسلم براہے برائی تو ہمارے دلوں میں ہے اور اسی برائی کو دفن کرناہوگا تبھی یہ ملک اور سماج ترقی یافتہ کہلانیکا سہی حقدار بن پائیگا؟ مقامی ممبر اسمبلی سابق ریاستی وزیر سنجے گرگ نے اپنے بیباک لہجہ میں فرقہ پرستوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے فرمایاکہ ہندو مسلم اتحاد ہی نہماری طاقت اور شان ہے اگر ہم آپس میں ٹکراتے رہے تتو عالم میں مزاق کا موضوع بن جائیں گے قابل قائد بھائی سنجے گرگ نے کہاکہ ہمارا ملک مختلف مذاہب ، زبانوں اور نسلوں کی کے آپسی اتحاد کے باعث آج دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ آج لاکھ اختلافات کے بعد بھی ہم سب ایک تھے اور ایک ہی ہیں! اس خاص تقریب کیلئے دونوں ذمہ داران کو عارف بھائی اور جاوید احمد نے اعزازات سے نوازا علاوہ ازیں پولیس کپتان پرتاپ سنگھ اور بھائی سنجے گرگ نے اس تقریب کے منتظمین کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کی تقریب کے انعقاد پر زور دیا اور منتظمین کی تعریف کی!