انگریزوں کے تلوے چا ٹنے والے آج ہم سے وفاداری کا سرٹیفیکٹ مانگ رہے ہیں ۔ابو عاصم ا عظمی سماجوادی پارٹی کا آزاد میدان میں بھگوا دہشت گردی کے خلاف زبردست احتجاج
ممبئی ۵ جولائی: بھگوا بھیڑکے ذریعے مسلمانوں اور دلتوں پر ہورہے حملوں کے خلاف سماجوادی پارٹی کا زبر دست احتجاج ۔ اس دھرنے کو ابو عاصم اعظمی نے اپنے جوشیلے تیور میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پانی سر سے اونچا ہوچکا ہے برداشت کے باہر ہوچکا ہے حافظ جنید کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچہ حافظ قران اپنی تیس دن کی تراویح کی نماز ختم کرنے کے بعد جو نذرانہ اسے ملتا ہے اسے لے کر عید کے کپڑے کے خریداری کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ ٹرین کا سفر کرتا ہے اس کی داڑھی ٹوپی اور مسلما ن دیکھکر ٹرین میں غنڈوں نے حملہ کردیا ان غنڈوں سے بچنے کے لیے بھاگنا چاہتا ہے پر افسوس کی بات ٹرین کے مسافروں نے اسے بھا گنے نہیں دیا، کیسی موت ہوئی ہوگی سوچو ۔ یہ بھگوا بریگیڈیر والے آزادی کی لڑائی میں انگریزوں کے تلوے چاٹ رہے تھے لڑائی میں ان کا کوئی حصہّ نہیں تھاان کے لیڈر نے کالا پانی جیل سے خط لکھا تھا انگریزوں کو ہم نے تمھارے خلاف آواز بلند کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے ہم اس کی معافی چاہتے ہیں ۔ ابو عاصم نے مودی اور ار ایس ایس پر زبردست نشانہ سادھتے ہوئے کہا کے ان کے لیڈر ساورکر انگریزوں کے تلوے چا ٹنے والے آج ہم سے وفاداری کا سرٹیفیکٹ مانگ رہے ہیں ۔ ایس پی مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری معراج صدیقی نے اپنی تقریر کے بعد ایک قرداد پیش کرتے ہوہے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ بھگوا بھیڑکے تشدد کرنے والے مجرمین کے خلاف دہشت گرد مخالف قانونUAPA یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا جائے ۔علاقے کے ڈی ایم اور ڈی ایس پی کو نوکری سے برخاست کیا جائے۔ اور مہلوکین کے ورثاء کو ایک کروڑ کا معاوضہ ادا کیا جائے۔