1962 اور2017کے بھارت میںآ سمان و زمین کا فرق۔۔ارون جیٹلی چین دھمکی دے رہا ہے ،سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں /فوجی سربراہ

نئی دہلی۔30جونچین پر پلٹ وار کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ چین کو خوش فہمی میں مبتلا نہیں رہنا چاہیے ،1962اور 2017کے بھارت میں آسمان زمین کا فرق ہے ،ادھر فوجی سربراہ نے سکم کی سرحدوں کا دورہ کرنے کے دوران چین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھنے اور جوں کی توں پالیسی کو برقراررکھنے کیلئے کاربند رہے بصورت دیگر بھارت مناسب اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کریگا ۔ذرائع کے مطابق چینی فوجی سربراہ کی جانب سے بھارت کو 1962کے جنگ کی یاد دلانے اور چینی حدود سے باہر نکلنے کی دھمکی پر پلٹ وار کرتے ہوئے وزیر دفاع ارون جیٹلے نے آج تک نیوز چینل کی جانب سے منعقد کئے گئے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران چین پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ چین کسے دھمکی دے رہا ہے ،پانی اس کے گریباں تک پہنچ گیا ہے اور اسے خبر تک نہیں ہے ۔ 1962اور 2017کے بھارت کا موازنہ کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم کسی بھی چلینج کا آسانی کے ساتھ مقابلہ کرسکتے ہیں چین کیاچیزہے ،چین کو اس وہم و گمان میں نہیں رہنا چاہیے کہ بھارت اپنی سرحدوں کی حفاطت نہیں کر سکتا ہے ۔سکم میں پیش آئے واقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ یہ بات صیح ہے کہ اراضی بھوٹان کی ہے تاہم حفاطت بھارت کر رہا ہے اور بھوٹان کی حکومت نے جو بیا ن دیا ہے اسے چین کے خدشات دور ہونگے اور صورتحال جلد ہی معمول پر آجائیں گے ۔ ادھر بھارت کے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے چینی فوجی سربراہ کے بیان کے بعدسکم میں سرحد کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے چین کو مشورہ دیا کہ وہ غط فہمی میں مبتلا نہ رہے ،ہم اپنی سرحدوں کی حفاطت کرنا جانتے ہیں اور کسی پر وار کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ،بھارت کی خاموشی کو کمزوری تصور نہ کیا جائے ،ہم اپنے حدود میں رہ کرچین کا احترام کرتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ چین ہمارے گھر آکر ہمیں دھمکی دے ۔ فوجی سربراہ نے کہا کہ چین کے فوجی سربراہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کو مزید سنگین بنانے سے پرہیز کرے ورنہ بھارت جوابی کارروائی کرنے پر مجبور ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری چین پر عائد ہو گی ۔فوجی سربراہ نے اپنے دورہ کے دوران حفاطتی صورتحال کا باریک بینی سے جائیزہ لیا اور افسروں سے تلقین کی کہ وہ متحرک رہیں اور کسی بھی صورتحال نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے ۔