سہارنپور ( احمد رضا) ضلع کے ایک لاکھ سے زائد چھوٹے بڑے تاجروں نے آج صبح ہی سے اپنے اپنے کاروبار بند رکھتے ہوئے مقامی گھنٹہ پر مظاہرہ کیا اور بڑے سنجیدہ انداز میں مرکزی سرکار کو تاجر مخالف بتاتے ہوئے جی ایس ٹی کو جوتوں سے پیٹ پیٹ کر اپنے بھاری غصہ کا اظہار کیا اس موقع پر تاجر لیڈر ومل ورمانی، انل تیاگی ، شلیند بھوشن گپتہ ،جے ویر رانا ، ڈاکٹر آدتیہ راٹھی اور قمر عالم نے اپنے اپنے انداز میں جی ایس ٹی کی خامیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے منڈی سمیتی، کپڑا، ٹوٹھ پیسٹ، نقلی جیولری، زیورات، دالوں،بیکری اور روزانہ گھریلو استعمال کے آئٹمس پر لگنے والے جی ایس ٹی کو سرکار کی بد نیتی کا نتیجہ بتاتے ہوئے جی ایس ٹی جیسے مضر ٹیکس کو جلدی میں لاگو کئے جانیکے اس سر کاری عمل کو بچکانہ اور عوام کے ساتھ ساتھ تاجروں کا دشمن قرار دیا! ریاسطی سطح پر گزشتہ تیس سالوں سے تاجروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنیوالی تنظیم اترپردیش ویاپار منڈل کے قائد ومل ورمانی نے گھنٹہ گھر پر دھرنیکو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب یہ صاف نظر آنے لگاہے کہ مرکزی سرکار میڈیم کلاس اور کمزورپبلک کو الجھن اور پریشانی میں مبتلا کرتے ہوئے اپنے معاون بڑے گھرانوں کو فائدہ پہنچانیکی غرض سے جلد بازی میں جی ایس ٹی کو لاگو کرکے اپنوں کو فیض پہنچانے کے بڑے مقصد کو جلد حاصل کرنا چاہتی ہے جو خطرناک قدم ہے، تاجر لیڈر ومل ورمانی نے سرکار کی کرنی اور کتھنی کو ملک کے عوام کے لئے بڑا خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ لڑائی چاہے جتنی لمبی ہو ہمکو جی ایس ٹی کسی بھی صورت منظور ہی نہی ہے آپنے کہاکہ ابھی اس بل میں بہت سے خامیاں ہیں جنکو دوبارہ غور وفکر اور تاجروں سے مشوروں کے بعد درست کیا جانا بیحد ضروری ہے ایسی شکل میں ہم تاجر اسی طرح سے دھرنا اور مظاہرے کرتے رہیں گے اس بل کو کبھی بھی اور کسی صورت منظور ہی نہی کریں گے! قابل ذکر ہے کہ آج صبح ہی سے ہزاروں تاجروں نے ہر قصبہ، دیہات اور شہری علاقوں میں مظاہرے کئے اور جی ایس ٹی کی سخت مخالفت کی اس موقع پر تاجروں نے کلکٹریٹ میں پہنچ کر مجسٹریٹ کے ذریعہ ایک میمورنڈم مرکزی خزانہ ارون جیٹلی کو بھی ارسال کرایا زبر دشت بارش کے بعد بھی جہاں لاکھوں تاجر سڑکوں پر تھے وہیں انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کر رکھے تھے ہر اہم بازار اور چوراہے پر فورس کو تعینات کیا گیاتھا!