سہارنپور (احمد رضا) امام وخطیب قاری عقیل الرحمٰن نے ایک بیان میں واضع کیا کہ آج ملک میں مسلمانوں کی حالت پر کسی کی بھی نظر نہی ہے آپنے کہاکہ مسلم قوم کی حالت کو بہتر منانا بیحد ضروری ہے آپنے بتایاکہ ملک کے ساٹھ فیصد علاقوں میں آج بھی قوم کی حالت بد سے بھی بد تر ہے ایسے حالات میں سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو صرف ووٹ کے لئے استعمال کر رہی ہیں اور مسلمانوں کو مر ا عات دینے میں ناکام بنی ہیں جو ہم سب کے لئے باعث تشویش اور باعث شرم ہے آپنے کہاکہ ملک کے قابل احترام دستور کے مطابق یہ قوم بھی ہر طرح سے سرکاری مراعات حاصل کرنے کی حقدار ہے؟ بقول سچر کمیٹی کی رپورٹ آج ملک میں مسلمانوں کی حالت دلیتوں سے بھی بد تر ہے ایسے حالات میں سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو صرف ووٹ کے لئے استعمال کر رہی ہیں اور مسلمانوں کو مرعات دینے میں ناکام بنی ہیں جو ہم سب کے لئے باعث تشویش اور باعث شرم ہے امام وخطیب جامع مسجد گھنٹہ گھرنے کہا کہ جو لوگ اقلتیوں کی ہمدردی کا دم بھرتے ہیں انہیں سچر کمیٹی کی سفارشات لاگو کرانے کے لئے آج قد م سے قدم ملا کر آگے آنا ہوگا اگر مستقبل میں قوم کے ساتھ اسی طرح کا سلوک کیا جاتا رہا تو یہ قوم ناکارہ ہو کر رہ جائیگی اپنے اہم بیان میں امام جامع مسجد قاری عقیل الرحمٰن نے ملک کے سینئر علماء دین اور بے لوث سوشل قائدین سے امید جتائی کہ وہ مسلمانوں کو سچر کمیٹی کی سفارشات کے مطابق مراعات دلانے کی مہم میں انکے ساتھ آگے آئیں اور قوم کے حق کے لئے کھڑے ہوںآپنے کہاکہ ہم سبھی لوگ ملکر چلیں اور سرکار کو اس بات کے لئے راضی کریں کہ وہ سچر کمیٹی کی سفارشات ایمانداری کے ساتھ لاگو کر کے گزشتہ۷۰ سالوں سے ملک میں بد سے بدترزندگی گزا ر رہے قو م کے لوگوں کو انکے بہتر معیار زندگی کے لئے ٹھوس اقدا م کریں تاکہ اس ملک کا وفادار پاشندہ مسلمان بھی سر اٹھا کر اس ملک میں زندگی گزار سکے ۔قاری صاحب نے کہا کہ جو لوگ اقلتیوں کی ہمدردی کا دم بھرتے ہیں انہیں سچر کمیٹی کی سفارشات لاگو کرانے کے لئے آج قد م سے قدم ملا کر آگے آنا ہوگا اگر مستقبل میں قوم کے ساتھ اسی طرح کا سلوک کیا جاتا رہا تو یہ قوم ناکارہ ہو کر رہ جائیگی قاری الرحمٰن نے کہا کہ سچر کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کیا جانا مسلمانوں کے حق میں بہتر ہے کئی سال گزر گئے مگر ہماری مرکزی سرکار اور صوبائی سرکاریں سچر کمیٹی کی سفارشات لاگو کرنے کا وعدہ کرنے کے بعد بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں آپنے کہا کہ ملک کہ سبھی علماء دین کو سچر کمیٹی کی سفارشات لاگو کرانے کے لئے مرکزی سرکار اور صوبائی سرکاورں سے ہر حال میں اپنے حق کی خاطر دباؤ بناناہوگا؟