آئی پی ایل آپسی بھائی چارہ کا ایک عالمی جشن ۔ راجیو شکلا

سہارنپور ( آمنا سامنا میڈیا بیورو چیف احمد رضا) ملک کی نامور کرکٹ یونٹ آئی پی ایل نے عالمی سطح پر آپسی خلوص اور بھائی چارہ کا آج جوقابل قدر ماحول تیار کیاہے اسکی جس قدر بھی تعریف کیجائے وہ کم ہے ہمارے درجنوں میچ میں ہر ملک اور مذہب کا کھلاڑی بڑے سکون کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کرتا ہے اور اتحاد کا درس دیتاہے اسی طرح سے آپسی پیار و خلوص میں سہارنپور بھی ایسا ہی مخصوص ضلع ہے کہ جسکے عوام نے ۱۹۴۷ کے دلسوز واقعات کے موقع پر بھی آپسی خلوص اور بھائی چارے کی ایسی مثالیں پیش کی کہ جنکو بھلائے نہی بھولا یاجاسکے گا آج ہوٹل راج محل امبالہ روڈ پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے خاص اجلاس اور تقریب انعامات کے موقع کے دوران ان پر اثر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر سینئر قومی قائد، صحافی اور ، چیئر مین آئی پی ایل راجیو شکلا نے بیباکی کے ساتھ یہ بھی کہاکہ یہ ضلع گنگا جمنی تہذیب کا علمبردار رہاہے اور آج بھی یہاں ہندو مسلم سکھ اور عیسائی جس پیار و خلوص کے ساتھ ایک ساتھ رہتے اور کاروبار کرتے آئے ہیں وہ اپنے آپ میں ایک ناقابل فراموش نظیر ہے! سابق مرکزی وزیر راجیو شکلا نے کہاکہ آج کے اس اجلاس میں ہزاروں ہندو مسلم کرکٹ کھلاڑیوں کی موجودگی اس سچائی کی گوہی دے رہی ہے کہ ملک کا عوام سکون اور آپسی پیار چاہتاہے ہر کوئی مل جل کر ہی آگے بڑھنا چاہتاہے بلاوجہ کے تنازعات ہماری شخصیت کو نکھار نے کی بجائے داغدار بنادیتے ہیں ہمیں کسی کے بہکاوے میں آکر اپنا یا کسی دوسرے کا چین وسکون نہی چھیننا چاہئے ہماری تہذیب بھی یہی درس دیتی ہے! آئی پی ایل کے چیئر مین راجیو شکلا نے زور دیکر کہاہیکہ کرکٹ ہی ایک ایسا کھیل ہیکہ جہاں ایک ہی دن یا رات کے میچ میں آدمی بلندی یا پھرتنزلی کے آخری چھور تک چلا جاتا ہے جو بلندی پر گیا وہ رات ہی رات میں ٹی وی اور اخبارات کا ہیرو بنا اور جس نے ہلکا کھیل دکھایا وہ گیا یہی ہماری زندگی کا وہ اہم پہلو ہے کہ جب ہم اسی سوچ کے ساتھ اپنا اپنے پریوار اپنے ضلع اور اپنے ملک کا نام اونچا اٹھا سکتے ہیں مگر ان سب کیلئے سب سے اہم ہے سخت محنت، لگن اور خلوصراجیو شکلانے کہاکہ دس سال قبل سہارنپور کو کوئی کرکٹ کی دنیامیں جانتا تک نہی تھا مگر پچھلے پانچ سالوں سے دونوں مذاہب کے نوجوان آگے بڑھ کر آج ملکی سطح پر شاندار کرکٹ کھیل کر داد بٹور رہے ہیں آج سہارنپور کا جنید نامی مسلم نوجوان آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میں چار چھکہ مارکر اپنے ضلع ، ریاست اور قوم کا نام روشن کر رہاہے یہی ملک کے وہ نوجوان ہیں کہ ملک کو جن پر ناز ہے راجیو شکلا نے کہاکہ ابھی بھی سہارنپور کے تیس کے قریب تیز ترار کھلاڑی ملک بھر میں نیشنل سطح کی کرکٹ کھیل رہے ہیں جو ایک اچھی شروعات ہے ابھی سہارنپور کے کھلاڑیوں کو اور آگے جاناہے یہ بھی ملک کی بڑی خد مت ہے ہمیں مل جل کر اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا چاہئے! پروگرام سے قبل راجیوشکلا کی ہوٹل آمد پر ڈی سی اے کی جانب سے اکرم سیفی، لطیف الرحمان اور کانگریس کے سینئر قائد عمران مسعود نے آج کے مہمان خصوصی راجیو شکلا کا گل پوشی کے ساتھ شاندار خیر مقدم کیا اس موقع پر راجیو شکلا نے ڈی سی اے کی جانب سے ضلع کے ساٹھ سے زائد عمدہ کھلاڑیوں کو بیاسی ہزار روپئے نقد اور بہترین ٹرافیاں پیش کرتے ہوئے انکی پیٹھ کو تھپ تھپاتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپکی ہمت اور ہنر مندی پر فخر ہے انعامات کی تقریب میں راجیو شکلا کے ساتھ کانگریسی ممبران اسمبلی بھائی مسعود اختر، نریش سینی، مہندر تنیجہ، ششی والیاء اور راجکمار راجو نے بھی خاص طور پر کھلاڑیوں کو اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کئے آجکی تقریب بارہ بجے سے بعد ظہر تک جاری رہی نظامت کے فرائض راؤ محبوب نے اچھے انداز میں اداکئے!