ملّت مرکزمسجد جوگیشوری ممبئی میں عیدالفطر کی نماز شان و شوکت کے ساتھ ادا کی گئی۔ ہم پچّیس کروڑ مسلمان ہندوستان کو کیا دے سکتے ہیں ؟ مولانا حمزہ قاسمی امامِ ملّت مسجد
ممبئی جوگیشوری۲۶ جون : ( رپورٹ آمنا سامنا میڈیا نامہ نگار ) ملک بھر میں آج عیدالفطر کی نماز ادا کر ہندوستان کے کروڑوں مسلمانوں نے اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوکر ایک ا للہ اور ایک رسول ﷺکا پیغام دیا اور شکرادا کیا۔ وہیں جوگیشوری ممبئی کی ملّت مرکزمسجد میں تقریبا دس ہزار مسلمانوں نے عیدالفطرکی نماز امن و امان کے ساتھ ادا کی اس خوشگوار روح افزا ماحول میں امامِ ملّت مسجد مولانا حمزہ قاسمی نے اپنے خطاب فرماتے ہوئے سوالیہ انداز میں فرمایا کہ ہم پچّیس کروڑ مسلمان ہندوستان کو کیا دے سکتے ہیں ؟ ہم مسلمان اپنے ملک ہندوستان کو اپنا سب سے قیمتی سرمایا ہمارے نبی پاک ﷺ کے اخلاق اور صالِح کردار کا نمونہ پیش کرسکتے ہیں ۔ امتِ مسلمہ کو چاہیے کہ برادرانِ وطن کے سامنے اپنے نیک اخلاق کا مظاہرہ کریں۔ بلخصوص نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنے غلط عمل سے کسی کو شکایت یا شر پسندی کا موقع نہ دیں۔ خطبۂ عیدالفطر کے بعد رقت آمیز دعا میں امام صاحب نے ظالموں کے ہاتھوں عالم اسلام کے اور مظلوم کمزورہندوستانی مسلمانوں کی حفاظت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی دعا کی الحمدللہ