سہارنپور( احمد رضا) ہر سال کی طرح امسال بھی اردو کی فعال ادبی تنظیم اردو مرکز کی جانب سے عید سعید کی نماز کا ٹائم ٹیبل بہت ہی خوشنما انداز میں شائع کیا ہ گیاہے اردو مرکز کے صدر ہارون صابر فریدی اور سیکریٹری خرم سلطان نے ہمیں بتایاہیکہ عید گاہ شہر میں نماز آٹھ بجکر پینتیس منٹ پر جبکہ اسلامیہ ڈگری کالج کی مسجد میں اور بابا قطب شیرؒ کی مساجد میں نو بجکر پانچ منٹ پر نماز عید الفطر ادا کرائی جائیگی ہارون صابر نے بتایاکہ گھنٹہ گھر جامع مسجد میں صبحسات بجکر پندرہ منٹ پر جبکہ انگور والی اور کھرنی والی مسجد میں نماز عید دن کے گیار بجے اداکیجائیگی۔ ہارون صابر نے کہاکہ نماز کا ٹائم ٹیبل پل کمبوہان اور شہر کی ہر مسجد کے باہر دستیاب ہے!