سہارنپور(احمد رضا) اعلیٰ تعلیمی لیاقت اور سوجھ بوجھ کے طالبہ ہی نئے اور ترقیافتہ ہندوستان کے معمار کہلانے کے اصل حقدار ہیں اعلیٰ تعلیم کے زیور ہی سے ملک کو بہتر اور با صلاحیت قیادت حاصل ہوسکتی ہے ہمکو اپنے طلبہ کی اعلیٰ کارکردگی پر فخر ہے ضلع کی سب سے اہمیت والی تحصیل رام پور کے قصبہ نانوتہ میں لمبے عرصہ سے معیاری تعلیم کے ریکارڈ کو اپنی صلاحیوں کے سہارے لگاتار روشن رکھتے ہوئے برائٹ ہوم پبلک اسکوں کے طلبہ نے امسال بھی سی بی ایس سی بورڈ کے امتحانات میں کمشنری کے تینوں اضلاع میں نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۹۵ فیصد سے زائد نمبر حاصل کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے او کارکردگی ہر فکر اور سوچ سے ہمارے محنتی طالبات کے روشن مستقبل کے لئے اطمینان بخش ہے مندرجہ بالا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے! برائٹ ہوم پبلک اسکوں کے پرنسپل محمد احمد خاں نے کل کالج کے سیکڑوں طلبہ کی ایک کانفرنس میں بورڈ کے امتحانات میں طلبہ کی شاندار کارکردگی پر اسٹاف کی موجودگی میں سبھی طالبات اور طلبہاور انکے کام کو سراہا اس موقع پر برائٹ ہوم پبلک اسکوں نانوتہکے قابل تحسین اور لائق پرنسپل محمد احمد خاں نے اپنے سپر ویزن میں معیاری تعلیم کے میدان میں جس بہتری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیاہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ برائٹ ہوم پبلک ہوم اسکول کے سیکڑوں طلبہ ہر سال نئے نئے ریکارڈ قائم کرنے میں آگے نکلتے جارہے ہیں جو قوم کیلئے ایک اطمینان بخش اور کامیاب مستقبل کا شاندار علمبردا ہے!