عید سعید پر امن طور سے منائے جائیگی۔ مولانامغیثی

سہارنپور( احمد رضا) ضلع کے حالات کے مد نظر اور ضلع کے امن وامان کے ساتھ ساتھ نظم ونسق کی بالادستی کیلئے کل آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگرولی ضلع سہارنپور کے زیر قیادت ملی کونسل کا ایک وفد ضلع کے اعلیٰ افسران اور مختلف سیاسی قائدین سے ملا اور کہاکہ عید کے موقع پر امن کے قیام کیلئے اپیل کی نیز اہم تیوہار عید سعید کو پر امن طور سے منائے جانیکیلئے ملی کونسل کے وفد نے افسران کا تعاون کرتے ہوئے امن کی خاطرہر ممکن جدوجہد کے لئے ضروری اقدام اٹھانیکی بھی گزارش کی تاکہ غیر سماجی عناصر کوئی غلط کام نہ کر سکیں!یاد رہے کہ ملی کونسل ایک ایسی فعال اور متحرک تنظیم ہے جو ملت اسلامیہ ہند کی ہرطرح کی خدمت ونصرت کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے اور اس کے ہر دکھ اور درد کو اپنا محسوس کرکے اس کو دور کرنے کی حتی الامکان کوشش کرتی ہے ہر ایک تیوہار پر اور ہر سکھ دکھ کے مسائل پر بھی ملی کونسل بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آرہی ہے ملی کونسل کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے عوام سے عید سعید کا تیوہار پر امن اور سادگی سے منانے کی پر زورت اپیل کی ساتھ ہی ساتھ عید سعید کی پر خلوص مبارکباد بھی اہل وطن کو پیش کی یہاں یہ بھی اہم ماناجائیگاکہ ملی کونسل شاخ ضلع سہارنپور ایک نئی شاہراہ پر گامزن ہے جو پورے علاقہ کے تمام احوال پر خاص نظر رکھتی ہے اور ضرورت مندوں کی بروقت مدد ونصرت کرتی رہتی ہے