ترکی نے خلیجی مطالبات کے مقابلے میں قطری موقف کی حمایت کر دی

انقرہ،25جون:ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے قطر کا بائیکاٹ کرنے والے خلیجی ممالک کی جانب سے دوحہ کو پیش کردہ مطالبات مسترد کرتے ہوئے قطر کے موقف کی تائید کی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت ان دنوں قطر کی تین خلیجی ملکوں بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر سے مصالحت کرا رہا ہے۔ اس ضمن میں کویت نے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے چاروں ملکوں کے مشترکہ مطالبات پر مبنی 13شرائط دوحہ کو بھجوائی ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان شرائط پر دس دنوں کے اندر اندر عمل کیا جائے بصورت دیگر یہ پیش کش منسوخ قرار پائے گی۔

Back to Conversion Tool