موصل میں دوسری فرانسیسی صحافیہ جاں بحق

بغداد،25جون:فرانس کے ایک ٹی وی چینل نے ہفتے کے روز نشر کردہ ایک خبر میں بتایا ہے کہ عراق کے جنگ زدہ شہر موصل سے رپورٹنگ کرنے والی اس کی نامہ نگار فیرونک روپیر گذشتہ ہفتے موصل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئی تھی۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق کچھ ہی عرصہ پیشتر موصل میں فرانسیسی ٹی وی چینلوں کے لیے کام کرنے والے ایک مقامی بختیار حداد اور فرانسیسی صحافی اسٹیفن ویلینوف بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک اور ایک نامہ نگار معمولی زخمی ہوگیا تھا۔ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صحافی کو زخمی ہونے کے بعد پیرس کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔خیال رہے کہ موصل میں عراقی فوج اور نام نہاد دولت اسلامیہ داعش کے درمیان گذشتہ کئی ماہ سے خون ریز لڑائی جاری ہے۔