شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی اپیل

نئی دہلی،24جون:رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ ۲۹؍ رمضان المبارک۱۴۳۸ھ مطابق ۲۵؍جون بروزاتوار بعد نماز مغرب مرکزی دفتر واقع مسجد عبد النبی،۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ۲۵؍جون بروزاتوار ،شام متصلا بعد نماز مغرب چاند دیکھنے کی پوری کوشش کریں اور اس دینی فریضہ کا اہتمام کریں۔ رؤیت اور عدم رؤیت دونوں صورتوں میں دفتر امارت شرعیہ ہند ،۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی ۔۲ کو فوری مطلع کریں۔اگر رؤیت عام نہ ہو اور کچھ لوگ چاند دیکھیں تو چاند دیکھنے والے حضرات شہادت بہم پہونچائیں تاکہ آپ کے تعاون سے رؤیت ہلال کمیٹی صحیح تاریخ کا بروقت اعلان کر سکے۔رابطہ کے لئے ٹیلیفون 23317729,23311455اور 7874012584 ،9968445753نوٹ فرمالیں۔