نئی دہلی،24جون:الیکشن کمیشن سے آپ ممبران اسمبلی کو فائدہ کے عہدے کے معاملے سخت جھٹکا لگا ہے۔کمیشن نے اس معاملے میں اپنے حکم میں عام آدمی پارٹی کی دلائل مسترد کر دی ہیں۔دہلی ہائی کورٹ نے 21پارلیمانی سیکریٹریوں کی تقرری کے حکم کو منسوخ قرار دے دیا تھا،لہذا دہلی ہائی کورٹ کے مطابق اس موضوع کے تعلق سے عرضی پر سماعت کا کوئی سوال ہی نہیں بنتا،اگرچہ الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ وہ اب اس عرضی پر سماعت کریں گے۔الیکشن کمیشن کے اس حکم کو چیلنج کرنے کے لئے تمام اقدامات دستیاب ہیں، ہم معزز ہائی کورٹ کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے احکامات کا احترام کرتے ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے اپیل کی تھی کہ جب دہلی ہائی کورٹ نے تقرریاں ہی منسوخ کر دیں تو اب کمیشن کو سماعت کرنے کا نہ کوئی جواز ہے اور نہ ہی ضرورت۔کمیشن نے اس دلیل اور اپیل کو درکنار کر دیا ہے،اب صدر کو بھیجے جانے والی رائے کے لئے سماعت ہوگی۔سماعت کے بعد کمیشن صدر کو اپنا موقف بھیجے گا کہ ان ممبران اسمبلی کی تقرری کی موزونیت پر اٹھے سوالوں کے جواب کیا ہیں؟ ساتھ ہی ان کی رکنیت کا کیا ہو؟۔