یو پی کے تشویش ناک حالات ،ہندوتوا دہشت گردوں کے ہاتھوں حفاظ کرام پر حملہ اور شہید کیے جانے کے خلاف مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ہند نے ، ہوم منسٹر راج ناتھ سنگ کو خط لکھا خا طیوں کو سزا دینے کا مطا لبہ ۔
حیدرآباد،24جون:مولانا حا فظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ جسوقت سے یو پی میں نئی سر کار آئی ہے ،اس وقت سے لا قانو نیت دن بدن بڑھتا جا رہا ہے،کبھی مسجد کو شہید کیا جو رہا ہے ، تو کبھی حفاظ اکرام کو نشا نہ بیا نا جا رہا ہے انہیں شہید کیا جا رہا ہے ، آخر کار ملک میں کب تک شر پسندوں کو چھوٹ ملے گی ؟ حا فظ قر آن اللہ کے گھروں کو آبا د کر تے ہیں ،ملک میں آمن و آمان اور بھا ئی چار گی کا کا پیغام دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یاد رکھوں اللہ کی طرف سے ایسی لا ٹھی پڑھے گی کہ معلوم بھی نہ ہو گا ،ملک میں فرقہ پرستی اور بھیڑ بن کر اقلیتوں کو قتل کر نے کے چل پڑے تکلیف دہ حا دثات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔تین نو جوان حا فظ جنید ، حا فظ محمد ہا شم ،حا فظ محمد شا کر فرید آباد سے متصل کھنداؤلی گاؤں کے دہنے وا لے تھے اور رمضان المبا رک میں دہلی کے مختلف مسا جد میں ترا ویح پڑھا رہے تھے ۔۲۲جون کی شام کو پانج بجے غا زی آباد ۔پلو پسنجر ٹرین سے صدر با زار اسٹیشن پر سوار ہو ئے ۔تغلق آباد ریلوے اسٹیشن پر اکثریتی فرقے سے تعلق رکھنے وا لے شدت پسندافراد اسی ٹرین میں سوار ہو ئے اور ان کے در میان نوک جھوک ہو ئی ،کہا جا رہا ہے کہ شدت پسندوں نے ان کی شناخت اور ٹو پی کو لے کر گا لی دینا شروع کیا جس سے بات بڑھی ۔یہ تینوں حفاظ پلول اسٹیشن پر اتر جانا چاہ رہے تھے،لیکن شدت پسندوں نے ان کو اتر نے نہیں دیا اور ان پر چا قواور دیگر دھار دار ہتھیار سے حملہ کر دیا ۔حا فظ جیند تو جا ئے وا قعہ پر ہی شہید ہو گئے جب کہ حا فظ محمدہا شم ،حا فظ محمد شا کربہت ہی بری طرح زخمی ہو چکے ہیں ،جو اس وقت زیر علاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند ان ظالموں کے خلاف کار وا ئی کرے گی ۔اور حکو مت ہندکو اس طرف توجہ دلوا ئے گی ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل جو مسجد کو شہید کیا گیا تھا اس کے خلاف مولانا محمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ہند نے ، ہوم منسٹر راج ناتھ سنگ کو خط لکھا اور جلد از جلد ان خا طیوں کو سزا دینے کا مطا لبہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ یو پی میں خوا تین بھی محفوظ نہیں ہے یہاں تک کہ خوا تین کا ٹرین سفر کر نا بھی مشکل ہو رہا ہے