کمبلے سے تنازعہ پر کوہلی نے خاموشی توڑی کہاکمبلے کی عزت کرتاہوں ، ڈریسنگ روم کی رازداری کو برقرار رکھنا ضروری ہے
پورٹ آف اسپین،23جون:میچ سے پہلے ہوئی پریس کانفرنس میں وراٹ کوہلی نے کہا کہ وہ ڈریسنگ روم کے وقار کو برقرار رکھنا چاہتے ہے اور وہ کبھی نہیں بولیں گے کہ اندر کیا ہوا۔ڈریسنگ روم میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ ہم سب کے لئے بہت ہی اہم ہے۔یہ کچھ ایسا ہوتا ہے جو میں عوامی منظر نامے میں تفصیل سے نہیں بول سکتا۔کوہلی نے کہا کہ انل بھائی نے اپنے خیالات رکھے اور ہٹنے کا فیصلہ لیا،ہم سب ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔کوہلی نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 3-4سالوں میں ایک ثقافت بنائی ہے کہ جو کچھ بھی ڈریسنگ روم میں ہوا، وہ باہر نہ جائے،ہم نے اسے برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے،ہمارے لئے یہ بہت سخت ہے۔انل بھائی کی رائے کا میں احترام کرتا ہوں۔
کوہلی نے کہا کہ انہوں نے اور ان کے کھلاڑیوں نے کمبلے کی بطور کھلاڑی کامیابیوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے۔کپتان نے بہت احتیاط سے واضح کیا کہ وہ کوچ کمبلے کے کردار کے بارے میں بات نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بطور کرکٹر اور انہوں نے جو اتنے سالوں تک کھیل کر ملک کے لئے کامیابی حاصل کی ہے، میں ان کا مکمل احترام کرتا ہوں،ان سے احترام واپس نہیں لیا جا سکتا،ہم سب ان کا پورا احترام کرتے ہیں،جب ان سے کمبلے کے کوچنگ کے دوران نقطہ نظر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہاکہ جیسا کہ میں نے کہا کہ میرے لئے سب سے اہم ڈریسنگ روم کی رازداری کو برقرار رکھنا ہے اور جو کچھ بھی کمرے میں ہوتا ہے، وہ ہم سب کے لئے کافی ذاتی اور اہم ہوتا ہے۔
غور طلب ہے کہ انل کمبلے کو جون، 2016میں ہی کوچ کے عہدے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔گزشتہ دنوں ہی ان کا معاہدہ
ختم ہوا تھا، لیکن بورڈ نے انہیں ویسٹ انڈیز دورے تک رہنے کو کہا تھا،اگرچہ کمبلے نے ویسٹ انڈیز نہیں جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔