شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم نقشبندی کی دعائے ختم القرآن کریم کی تقریب کاانعقاد 48ویں محراب مکمل،معززین شہر کی شرکت،مفتی مکرم نے قرآنی وسیرت نبوی ؐ پر چلنے پرزور دیا

نئی دہلی23جون
شاہی جامع مسجد فتحپوری کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نقشبندی صاحب نے قریب سوا پارہ یو میہ تلاوت کر اپنی48ویں محراب مکمل کی اورسماعت کے فرائض حافظ سفیان اور حافظ وقاری قاسم نے انجام دئے۔اس موقع پر شہر کی معزز شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کر کے مفتی مکرم نقشبندی کی گل پاشی اور خصوصی طور پرمبارکباد پیش کی۔اس موقع پر مختلف شعرائے عظام نے نعت پاکؐ کاہدیہ پیش کیااور سامعین کو محظوظ کیا۔ ختم قرآن شریف کے موقع پرشاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم نقشبندی نے اپنے مختصراًمگر جامع خطاب میں قرآن شریف وماہ رمضان المبارک کی اہمیت وفضیلت بیان کی۔مفتی مکرم احمد نے رمضان شریف کے مبارک مہینہ میں صبر واستقامت کی تلقین اور حضور اقدسﷺ کی سیرت طیبہ ؐپر عمل کر نے کی ضرورت پر زوردیااور قرآنی احکامات کے روشنی میں زندگی گزارنے کی اپیل کی ۔اختتام پر شاہی امام مفتی صاحب نے عالم اسلام بالخصوص مشرق وسطی کیلئے چین ،سکون و اتحاداورمسلمانوں کی جان ، مال ،عزت ،آبرو،ایمان کی تحفظ سمیت ملک میں امن وسلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی۔اہم شرکاء میں نائب شاہی امام مولانامعظم احمد،مولاناقاری انس مسعودی،کو نسلرمحمدصادق،ڈاکٹرمجیب احمد،ڈاکٹرنجیب احمد، ڈاکٹر اخلاق احمد،ڈاکٹر محمود، حماد احمد ایڈووکیٹ ،حافظ وقاری سعد ،چودھری جمشید، سعید خان،حافظ غفران ودیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔