جموں وکشمیر حکومت مکمل ناکام ، پولیس افسر کا بے رحمانہ قتل ناکامی کا ثبوت، گورنر راج ہی واحد حل

جموں23جون
نیشنل پنتھر س پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے سری نگر میں نوہٹا کی جامع جامسجد کے سامنے پولیس افسر محمد ایوب پنڈٹ کے آج سفاکانہ قتل پرانتہائی صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جبکہ وہاں اس طرح کی صورتحال نہیں تھی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے صدر جمہوریہ پر آئین کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اس سے پہلے کہ پورے ملک ہندستان کے اتحاد و سالمیت کے لئے یہ صورتحال تباہ کن ثابت ہو۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ کچھ ناپسندیدہ اور شرپسند عناصرسرحد پار کرکے جموں وکشمیر میں انتشار ، افراتفری اور لاقانونیت پیدا کرنے کے منصوبے کے ساتھ گھس آئے ہیں۔پنتھرس سربراہ نے کہاکہ اس مسئلہ کا واحد حل ریاست کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام موجودہ حکومت کو برخاست کردینا ہے۔جس کا ثبوت دن کے اجالے میں مسلح پولیس اہلکاروں اور لوگوں کی موجودگی میں پولیس افسر کا پیٹ پیٹ کر قتل ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی پر بھی زور دیا کہ وہ قوم ، عوام اور ہندستان کے اتحاد کے بارے میں سوچیں اور وقت کی ضرورت کے مطابق کارروائی کریں۔ صدر اج مسئلہ کا واحد حل ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے وادی کشمیر کے عوام خاص طورپر نوجوانوں سے پرزور اپیل کی کہ تشدد کا راستہ چھوڑدیں اور دو روز بعد آنے والی عید کے بارے میں سوچیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے نوجوانوں سے کہاکہ ہاتھوں میں پھول لیکر اپنے پڑوسیوں کو مبارکباد دیں۔ عید کے موقع پر بندوق نہیں استعمال کی جاسکتی۔انہوں نے پولیس افسر محمد ایوب پنڈت کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا بھی اظہار کیا۔