جے پور23جون
بھرت پور اور دھول پور اضلاع میں جاٹوں کو دیگر پسماندہ طبقات کے تحت ریزرویشن دینے کا مطالبہ کر رہے اس کمیونٹی کے لوگوں کی تحریک کی وجہ سے بھرت پور اور ارد گرد کے علاقوں میں ریل اور سڑک ٹریفک متاثرہواہے۔بھرت پور پولس سپرنٹنڈنٹ انل کمار ٹاک نے بتایا کہ تحریک کے چلتے بھرت پور کو جوڑنے والی سڑک اور ریلوے جام رہا۔اس دوران مہوا،آگرہ-بھرت پور-جے پور سڑک بندرہی۔راجستھان ریاست راہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں اور ذاتی بسوں کومتبادل راستوں سے نکالاگیاہے۔ذرائع کے مطابق جاٹ تحریک کی وجہ کاما، بولکھیڈا، ندبی، کمہیر، کھیڈجی، ویہج، بندہ، بیدھم، ڈیگ، گارولی سمیت جے پور-بھرت پور ہائی وے پر جام رہاہے۔جاٹ لیڈر اور کانگریس ممبر اسمبلی وشویندر سنگھ کی قیادت میں جاٹ سماج کے لوگ دھول پور اور بھرت پور میں جاٹوں کو دیگر پسماندہ طبقات میں ریزرویشن کی مانگ کو لے تحریک چلا رہے ہیں۔کانگریس ممبر اسمبلی اور جاٹ لیڈر وشویندر سنگھ نے پی ٹی آئی زبان کو بتایا کہ احتجاج کرنے والے جاٹ سماج کے لوگوں کو کسی قسم کی یقین دہانی نہیں چاہئے۔اگرحکومت کی خواہش واقعی جاٹوں کو دیگر پسماندہ طبقات میں ریزرویشن دینے کی ہے تو انہیں حکومت کے کسی نمائندے کوبھرت پور آنا چاہیے اور جاٹ برادری کے لوگوں کو تحریری طور پر دینا چاہیے کہ اسے کب لاگو کیا جائے گا۔