یوگا نہی روٹی چاہئے کسان آج سب سے زیادہ پریشان!

سہارنپور ( آمنا سامنا میڈیانا مہ نگارخاص رپورٹ احمد رضا ) مغربی یوپی کے ہزاروں کسانوں نے آج یوگ دوس کے موقع پر صبح سویرے سے ہی نیشنل ہائی ویز پر ضلع کے چاروں جانب دھرنے دئے اور جام لگادیا تین گھنٹہ تک ہزاروں کسان ناگل، مظفرنگر اور دہرادون ہائی ویز پر دھرنا دئے بیٹھے رہے ضلع کاہر چھوٹا اور بڑا افسر سرکار کو خوش کرنے کیلئے یوگا کرتارہاجبکہ جام لگ جا نیکی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں اور مسافر ہائی وے پر پھنسے رہے تین گھنٹہ کے جام نے یہ ثابت کردیاکہ واقعی کسان آج بھی بہت سی الجھنوں اور مشکلات سے پریشان ہے مرکز اور اسٹیٹ سرکا دکھاوا کرتی آرہی ہے جبکہ سہی معنوں میں کسان ہر طرح سے تنگی کا شکار ہوکر آج ملک بھر میں خد کشی پر مجبور ہے دھرنیکو خطاب کرتے ہوئے کسان لیڈران نے کہاکہ کسان کو عزت کی روٹی کی ضرورت ہے کسان روٹی اور راحت کیلئے محنت کر رہاہے مگر سرکار کسان کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہے کسان لیڈران نے صاف کہاہیکہ خالی یوگ کرنیسے کسان یا عوام کا بھلا نہی ہوگا کسان لیڈران نے کہاکہ کسان ملک کی ریڑھ ہیں اگر کسان اسی طرح سے تنگ اور پریشان رہا تو سرکاروں کیلئے بڑے مسائل اٹھ کجھڑے ہونگیں مرکز اور یوپی سرکار لمبے عرصہ سے کسانوں کا استحصال کرتی آرہی ہے مگر ملک کا محنت کش کسان اب یہ ظلم اور جبر کسی بھی صورت برداشت نہی کریگا اور اپنے حق کے لئے لمبی لڑائی لڑیگا! قابل ذکر ہیکہ آج کے لمبے اور اہم تین دھرنوں سے جہاں نظم ونسق کی بڑی مزاق اڑی وہیں تمام افسران بھی یوگ بھلاکر کسانوں کے سامنے دیر تک ہاتھ جوڑتے نظر آئے بہ مشکل کسانوں کو افسران نے دھرنا ختم کرنے کیلئے راضی کیا! جہاں بڑے حوصلہ کے سایھ مغربی یوپی کے ہزاروں کسانوں نے آج یوگ دوس کے موقع پر صبح سویرے سے ہی نیشنل ہائی ویز پر دھر نا دیا وہیں ضلع کے دیگر اہم چوراہوں پر بھی اپنی مشکلات اور الجھنوں کے اازالہ کیلئے سیکڑوں کسان مرد ، خواتین اور بچوں نے بھی مین روڈ کو جام رکھ کر کمشنری کے افسران کی نیند اڑاکر رکھ دی بہ مشکل کسان واپس لوٹنے پر آمادہ ہوئے!