نارداسٹنگ معاملہ :سی بی آئی ترنمول ل ممبر اسمبلی اور کولکاتہ کے ڈپٹی میئر محمد اقبال کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا
کولکا تہ، 20؍جون:نارداسٹنگ آپریشن معاملے میں سی بی آئی نے ترنمول ممبر اسمبلی اور کولکاتہ کے ڈپٹی میئر محمد اقبال کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔انہیں آئندہ 22؍جون کو سی بی آئی دفتر میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔بدھ کو سی بی آئی کی ٹیم نے اقبال احمد کو ہسپتال جاکر نوٹس تھمایا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح 10بجے کے قریب سی بی آئی کی ایک ٹیم جنوبی کولکاتہ کے بیلویو ہسپتال پہنچی اور سینے میں درد کی شکایت لے کر وہاں زیر علاج کولکاتہ ڈپٹی میئر اور ممبر اسمبلی اقبال احمد کو نوٹس دیا۔اس میں صاف لکھا ہے کہ نارد معاملے کی جانچ فی الحال اہم موڑ پر ہے اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے 22؍جون کسی بی آئی دفتر میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔بدھ کو سی بی آئی کی ٹیم نے اقبال احمد کو ہسپتال جاکر نوٹس تھمایا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح 10بجے کے قریب سی بی آئی کی ایک ٹیم جنوبی کولکاتہ کے بیلویو ہسپتال پہنچی اور سینے میں درد کی شکایت لے کر وہاں زیر علاج کولکاتہ ڈپٹی میئر اور ممبر اسمبلی اقبال احمد کو نوٹس دیا۔اس میں صاف لکھا ہے کہ نارد معاملے کی جانچ فی الحال اہم موڑ پر ہے اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے 22؍جون کو دوبارہ نظام پیلیس میں حاضر ہوناہو گا، حالانکہ ابھی تک یہ صاف نہیں ہے کہ اقبال سی بی آئی کے پاس جائیں گے یا نہیں؟ان کے انتہائی قریبی ایک شخص نے بتایا کہ وہ فی الحال زیر علاج ہیں اور ان کا کسی بھی پوچھ گچھ کا حصہ بننا ممکن نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 15؍جون کو نظام پیلیس میں آٹھ گھنٹے تک ہوئی پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی نے انہیں دوسرے دن یعنی 16؍جون کو بھی بلایا تھا۔لیکن اگلے دن انہیں دل کا دورہ پڑ گیا تھا اور سینے میں درد کی شکایت لے کر ہسپتال میں داخل ہو گئے تھے۔انہوں نے گذشتہ دنوں ہی اپنے وکیل کے معرفت خط دے کر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہے ای ڈی کو بھی یہ بھی بتایا ہے کہ وہ 21؍جون کو ای ڈی کے دفتر میں بھی حاضر نہیں ہو سکیں گے ،کیونکہ وہ بیمار ہیں۔اب دیکھنا ہوگا کہ سی بی آئی کے سمن کا وہ کیا جواب دیتے ہیں۔