وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے پیش لکھنؤ پولیس نے 22مشتبہ افراد کوحراست میں لیا ، گرفتاری مہم جاری

لکھنؤ، 20؍جون: وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے پیش نظر مقامی پولیس نے مستعدی برتتے ہوئے 22؍مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کادعوی کیا ہے۔ابھی یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک کمار نے بتایا کہ وزیر اعظم کی آمد کے پروگرام کے پیش نظر پولیس ہیڈکوارٹر سے ملی ہدایات کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔کسی بھی واقعے کو روکنے کے لیے سخت سے سخت نگرانی کی جا رہی ہے، پیر کی دیر رات سے منگل کی صبح 10بجے تک کل 22مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ابھی یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی ۔حراست میں لیے گئے ملزمان میں رام کرن، افروز خان، شیوا یدونشی، یدویندر یادو، پون راؤ، ویبھو، یوگی یادو، عمیق خان، گردھاری یادو، دلیپ یادو، جے ویر سنگھ، راکیش یادو، اروند یادو، پرشانت یادو، راج وردھن، رشی یادو ، دپیندر یادو، سچن، وویک کمار، ونے یادو، منوج کمار اور اندربھوشن یادو شامل ہیں،ان میں سے صرف چار مشتبہ افراد لکھنؤ کے ہیں۔