علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں افطار کا اہتمام کیاگیا

علی گڑھ،19؍جون:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرطارق منصورنے یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس میں افطارکااہتمام کیاجس میں ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ یونیورسٹی کورٹ اور ایکزیکیوٹو کاؤنسل کے اراکین، اے ایم یو برادری ، صحافیوں اورشہرکے معزز حضرات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر وائس چانسلر کے علاوہ ان کی اہلیہ ڈاکٹرحمیدہ طارق بھی موجودرہیں ۔گیسٹ ہاؤس کے کمیونٹی ہال میں افطار کے بعد ڈنرکا بھی اہتمام کیا گیا ۔ حاضرین نے ا فطار کے بعد ہال کے لاؤنج میں نمازِ مغرب بھی اداکی۔اس موقع پرڈی آئی جی مسٹر آر پی سنگھ یادو ، ڈی ایم مسٹر رشی کیش بھاسکر یشود ، ایس ایس پی مسٹر راجیش پانڈے ، اے ڈ ی ایم سٹی مسٹر ایس بی سنگھ ، سابق ایم پی مسز شیلا گوتم ،پروفیسر سیدظل الرحمان، پروفیسر ہمایوں مراد اور ڈاکٹر سنجے بھارگو کے علاوہ تقریباً 200سے زائد مہمان شامل ہوئے ۔