امرناتھ یاتراپردہشت گردانہ خطرے کی بات سراسر جھوٹ ہے ۔ میڈیاکاپیروپیگنڈہ،کشمیری کسی بھی مذہب کے خلاف نہیں زائرین ہمارے مہمان ہیں،استقبال کی روایت کوبرقراررکھیں گے ۔سیدعلی گیلانی

سرینگر، 19؍جون:حریت کانفرنس کے سخت گیر گروپ کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی امرناتھ یاتراپر کوئی خطرہ نہیں ہے اور وفادار ہمارے پیارے مہمان ہیں جن کا سالوں پرانی روایات کے مطابق استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے کل دیر رات یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ آئندہ دورے پر دہشت گردانہ خطرے کی بات سراسر جھوٹ ہے جس کا مقصد(کشمیر کی)آزادی کی تحریک کو بدنام کرنا ہے۔کشمیری کسی بھی مذہب یااسے ماننے والے لوگوں کے خلاف نہیں ہے۔اگرچہ وہ اپنے بنیادی حقوق کے لئے ایک جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔ گیلانی نے کہا کہ کشمیر کے لوگ عقیدت مندوں کوبہترین سہولیات مہیا کرانے کی سالوں پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ سے، خاص طور پر امرناتھ یاتریوں کے تئیں، دوستانہ کرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ سفر دہائیوں سے چلی آ رہا ہے اوریہاں کے لوگ عقیدت مندوں کے ساتھ ہمیشہ سے مہمان نوازی کے اندازسے پیش آئے ہیں۔علیحدگی پسند لیڈر نے یاتریوں کو یقین دلایا کہ ان پر کوئی خطرہ نہیں ہے اور الزام لگایا کہ خطرے کی خبریں میڈیا کا منفی پروپیگنڈہ ہے۔انہوں نے2008، 2010اور 2016میں وادی میں پھیلی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں بھی روک ٹوک کے باوجود لوگوں نے زائرین کا بانہیں کھول کر خیر مقدم کیا اور انہیں پناہ دی اورکھانا فراہم کرائے۔گیلانی نے کہاکہ یہ ہماری سالوں پرانی روایت ہے اور مستقبل میں بھی ہم اسی احساس کی پیروی کریں گے اور اپنے پیارے مہمانوں کے طورپران کااستقبال کریں گے۔قبال کریں گے۔