رام ناتھ کووند آرایس ایس کے ہیں، اپوزیشن کو ضرور امیدوار اتارنا چاہئے:کمیونسٹ پارٹی

حیدرآباد، 19؍جون:بی جے پی کی طرف سے صدر کے عہدے کا امیدوار اعلان کئے جانے کے بعدکچھ جماعتوں میں مخالفت کے سر پھوٹنے لگے ہیں۔بھارتی کمیونسٹ پارٹی نے کہا کہ اپوزیشن کو رام ناتھ کووندکے خلاف اپنا امیدوار ضرور کھڑا کرنا چاہئے۔دلت لیڈراوربہار کے گورنر کوود کو این ڈی اے کی جانب سے صدر کے عہدہ کا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری اورم سدھاکر ریڈی نے کہا کہ کووندبھی سنگھ سے ہیں۔وہ بی جے پی کے دلت مورچہ کے صدر رہے ہیں جو کہ سنگھ پریوار کی تنظیم ہے۔انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر وہ اپنا امیدوار کھڑا کریں گے۔سنگھ سے چاہے کوئی بھی ہو، وہ مقابلہ کریں گے۔سی پی آئی لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی یہ محسوس کرتی ہے کہ اپوزیشن کو ضرور امیدوار کھڑا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھیوں اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔