رام ناتھ کووند کی مخالفت دلتوں کی مخالفت مانی جائے گی،پاسوان اوریوگی کی دلتوں کولبھانے کی کوشش کانگریس کا الزام، نام بتائے بغیر یکطرفہ فیصلہ ،مایاوتی کوکووندکے پس منظر سے اختلاف لیکن رویہ مثبت سی پی ایم نے کہا، مشورے کی گنجائش رہی نہیں،ممتابنرجی نے پرنب مکھرجی کے قدکے امیدوارکی وکالت کی

ئی دہلی، 19؍جون
حکمراں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)کی طرف سے بہار کے گورنر رام ناتھ کووند کوصدرکے عہدہ کا امیدوار بنائے جانے کا فیصلہ کرنے کے بعد دیگر سیاسی پارٹیوں کے جوابات سامنے آئے ہیں۔لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ رام ناتھ کوود کے نام کی مخالفت کرنے والے دلت مخالف مانے جائیں گے۔ان کے اس بیان سے این ڈی اے کی منشاواضح ہے ۔ادھر رام ناتھ کووند کو صدر امیدوار اعلان کرتے ہوئے بی جے پی صدر امت شاہ تمام جماعتوں سے سیاست سے اوپر اٹھنے کی اپیل کی۔انہیں کہا کہ امید کرتا ہوں تمام پارٹیاں اتفاق کریں گی۔امت شاہ نے دعویٰ کیاکہ پی ایم مودی نے سونیا گاندھی کو بھی اس بارے میں بتایاہے۔نام طے کرنے سے پہلے تمام جماعتوں سے بات چیت ہوئی تھی۔شاہ نے یہ بھی کہاکہ 23جون کو نامزدگی کا امکان ہے۔ادھرکانگریس کی طرف غلام نبی آزاد نے کہا کہ بی جے پی نے ایک طرفہ فیصلہ لیا۔حالانکہ انہوں نے کووند کی امیدواری پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جب فیصلہ ہو گیا تو اس میں اتفاق رائے کی گنجائش رہی نہیں۔ادھر بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ کووندکے سیاسی پس منظر سے اتفاق نہیں لیکن ان کے تئیں ہماری پارٹی کارویہ مثبت رہے گا۔ویسے نام کا اعلان کرنے سے پہلے تمام جماعتوں بحث کی گئی ہوتی تواچھاہوتا۔ادھرسی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کہاکہ مشورے کی گنجائش رہی نہیں ہے۔بی جے پی نے اعلان کر دیا، اب اپوزیشن پارٹیاں اپنافیصلہ لیں گی۔تلنگانہ راشٹر سمیتی نے رام کووندکے نام کے فیصلہ کی حمایت کی۔نتیش کمارنے بھی رام ناتھ کووند کی کھل کرحمایت کی ہے۔جہاں تک شیوسینا کی بات ہے تو ترجمان سنجے راوت نے کہاکہ حمایت کرنے یانہ کرنے کے بارے میں بتاسکتے ہیں۔امت شاہ نے فون کرکے معلومات دی ہیں اور حمایت مانگی ہے۔اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کانپور کے رہائشی سینئر بی جے پی لیڈر رام ناتھ کووند صدر کے عہدہ کا امیدوار بنائے جانے کو ملک کے دلت کمیونٹی کااعلیٰ ترین اعزاز قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیوں سے سیاست سے اوپراٹھ کرکووند کی حمایت کی اپیل کی۔معلوم ہوکہ این ڈی اے نے آج کانپور دیہات ضلع کے گھاٹم پور کے رہنے والے سابق راجیہ سبھا رکن رام ناتھ کووندکوصدرکے عہدہ کاامیدوارقراردیا۔ترنمول کانگریس صدرممتابنرجی نے کہاکہ سشمایااڈوانی کوامیدواربنایاجاسکتاتھا۔صدر پرنب مکھرجی کے قدکا ہونا چاہئے۔