مایا وتی کی مشکلات بڑھی بی جے پی نے پھینکادلت کارڈ

بہارکے گورنررام ناتھ کووند این ڈی اے کی طرف سے صدر کے عہدہ کے امیدوار
نئی دہلی، 19؍جون:بی جے پی پارلیمانی بورڈکی میٹنگ کے بعدپارٹی صدر امت شاہ نے صدارتی امیدوارکے نام کااعلان کردیاہے۔امت شاہ نے بہارکے گورنر رام ناتھ کووند کے نام کااعلان کیاہے۔جمہوریت کے اعلیٰ ترین عہدے کے لیے بی جے پی اپنی سبھی اتحادی ساتھیوں کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کر رہی تھی۔این ڈی اے کے اس قدم کودلت کارڈکے طورپردیکھاجارہاہے ۔رام ناتھ کووند کی تعریف کرنے ہوئے امت شاہ نے کہاکہ وہ ایک دلت ہیں، ہمیشہ جدوجہد کریں گے،ریاست بہارکے گورنرکے طورپرابھی کام کر رہے ہیں، رام ناتھ جی ہمیشہ سماج ، غریبوں، پسماندہ طبقات اور دلتوں کے ساتھ جڑے رہے ہیں، ایک غریب کے گھر میں پیداہو کر جدوجہد کرکے اتنے اونچے مقام پر پہنچے ہیں،ہم نے آج ان کا نام طے کیا ہے۔امت شاہ نے بتایا کہ نام طے کرنے سے پہلے ہم نے ملک کی سبھی ریاستوں، پارٹیوں اور این ڈی اے کی ساتھی جماعتوں سے بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے خود کانگریس صدر سونیا گاندھی سے بات کی،سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی سے بات کی،ساتھ ہی سینئر لیڈروں سے بات کی۔امت شاہ نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ دلت سماج سے جدوجہد کرکے ، غریب کے گھر میں پیداہوکر اتنے اونچے مکان پر پہنچنے والے رام ناتھ جی متفقہ امیدوار ہوں گے۔بی جے پی صدر نے یہ بھی کہا کہ ادھو ٹھاکرے نے نام طے کرنے کے لیے پوچھا تھا،ہم نے نام طے کر کے بتا دیاہے، چند گھنٹے میں سب سے بات چیت ہو جائے گی ، مجھے لگتا ہے کہ سب متفق ہیں۔وہیں کانگریس نے کہا ہے کہ اس نام پر پارٹی صدر سونیا گاندھی دوسری پارٹیوں سے بات چیت کریں گی۔پارٹی لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ دوسری جماعتوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیاجائے گا۔