مسلمان کا ہر بچہ پابند شریعت ہو: رضوان احمد ندوی

اگر کوئی شخص قرآن مجید کو فکر و نظر کی وسعت و بیداری کے ساتھ تلاوت کرے تو اس کے نظام زندگی میں انقلاب برپا ہو جائے گا ، کیون کہ قرآن کی تلاوت سے اس کی گہرائی کا انکشاف ہو تا ہے اور قلب عرفان الٰہی سے منور ہو تا ہے ۔ یہ باتیں مولانا رضوان احمد ندوی نائب مدیر ہفتہ وار نقیب امارت شرعیہ نے عیسیٰ نگر میں واقع مسجد عمر فاروق میں نماز تراویح میں قرآن پاک کے ایک دور ختم ہونے پر کیا ۔ انہوں نے کہ اکہ قرآن پاک کا سب سے بڑا اعجاز یہ ہے کہ اس کے تیس پارے چھ و سات سال کے بچوں کے سینے میں محفوظ ہو جاتے ہیں اور بلا کم و کاست ایک نشست میں پڑھ کر سنا دیتے ہیں ۔ آپ کے سامنے آج حافظ محمد احتشام الحق نے تراویح میں ایک ختم مکمل کیا اور ہم سب لوگوں نے اس کو سنا ، مگر وہ یہ پیغام دے کر گئے کہ مسلمانوں کا ہر بچہ دیندار اور پابند شریعت ہو اور حافظ قرآن ہونے کے ساتھ عامل قرآن بھی ہو ۔ مولانا نے فرمایا کہ ابھی تراویح کی نما ز عید کے چاند دیکھے جانے تک جاری رہے گی ، ہم نے ایک سنت پر عمل کیا اور اس کو مکمل کیا لیکن دوسری سنت نماز تراویح کا سلسلہ ہنوز جاری رہے گا ، بہت سے لوگ غلط فہمی میں ہیں اور ایک ختم قرآن ۵۔۶ دنوں میں یا دس بیس دنوں میں سننے کے بعد تراویح کی نماز ترک کر دیتے ہیں یہ صحیح نہیں ہے اس وقت ہم لوگ دعا کریں کہ اللہ روزہ ، تراویح اور تلاوت کی برکت سے ہم سب لوگوں کی نجات کا فیصلہ فرمادیں ۔