پی ڈبلیو ڈی میں کرپشن کے الزامات کی فوری انکوائری کرواؤں گا :کجریوال

نئی دہلی،18جون:وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے اتوار کو محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی)کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کیتحقیقات شروع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات کامطالبہ کیاہے۔کیجریوال کا تبصرہ ایک رپورٹ کے بعدآیا ہے، جس میں یہ الزام لگایا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی نے بغیر کوئی کام کئے سڑکوں اور نالوں کی بحالی سے متعلق ایک بل پاس کر دیا۔نیوزپورٹل نے ہندی نیوز چینل کے حوالے سے کہا تھا کہ اس کے پاس مبینہ دھاندلی سے متعلق تمام دستاویزات ہیں۔کیجریوال نے رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ براہِ مہربانی تمام دستاویزات بھیج دیجئے۔میں ان کی فوری انکوائری کرواؤں گا۔