نئی دہلی،18جون:علیحدہ ریاست کی مانگ کولے کردارجلنگ میں جاری تحریک کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج مظاہرین سے تشدد نہیں اور کسی بھی مسئلہ کے حل کے لئے بات چیت کرنے کی اپیل کی۔سنگھ نے وہاں رہنے والے لوگوں سے کہاکہ تشددسے انہیں کبھی کوئی حل تلاش کرنے میں مدد نہیں ملے گی اور انہیں امن کے ساتھ رہنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ فریقوں کو خوشگوار ماحول میں بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات کو سلجھاناچاہئے۔ سنگھ نے کہاکہ ہندوستان جیسے جمہوریت میں تشدد سے کبھی کوئی حل تلاش کرنے میں مددنہیں ملے گی۔ہر مسئلے کو باہمی مذاکرات سے حل کیاجاسکتاہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ میں دارجلنگ اور ارد گرد کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ پرسکون رہیں۔کسی کوتشدد نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے آج مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے بھی بات کی اوروہاں موجودحالات پرتبادلہ خیال کیا۔سنگھ نے کہاکہ انہوں نے مجھے دارجلنگ کے حالات سے باخبرکیا۔ انہوں کل بھی ممتابنرجی سے بات کی تھی اوران سے ہر ممکن قدم اٹھانے کوکہاتاکہ اس پہاڑی سیاحتی مرکزمیں امن بحال ہو سکے جہاں لوگ اسکولوں میں بنگلہ لازمی زبان کے طور پر لاگو کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔