سہارنپور17جون ( آمناسامنا میڈیا) مایاوتی کے شببیر پور دورے کے بعد واپس لوٹتے وقت دلتوں پر حملہ کر ایک نوجوان کو گولی مارنے کے ایک ملزم کو ہفتہ کوبڑگاؤں پولیس نے گرفتارکرلیا۔اس پر پانچ ہزار کا انعام بھی اعلان تھا۔شببیرپور گاؤں کے سلسلہ وار تشدد کے بعد23مئیکو بی ایس پی سپریمواورسابق وزیراعلیٰ کے گاؤں کے دورے کے بعد ریلی سے واپس لوٹتے دلتوں پر گاؤں چندرپر مجبتا کے قریب گھات لگا کر حملہ کرتے ہوئے 12افرادکوزخمی کر دیاگیاتھا، جبکہ موٹر سائیکل سوار دلت برکت اور سچن کو گولی مار دی گئی تھی۔اس میں سرساوا کے ساکھیڑی رہائشی برکت بیٹے میگھراج کی موت ہوگئی تھی۔متعلقہ مقدمے تھانہ بڑگاو پر درج کرائے گئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ حملے میں ملزم اور پانچ ہزاری مطلوبہ بھیم ارف نیرج بیٹے سککڑ رہائشی گاؤں امبیہٹا چاند تھانہ بڑگاؤں کوگرفتار کر لیا گیا۔