شیوراج سنگھ کی بھوک ہڑتال نہیں ڈرامے بازی کانگریس نے بی جے پی اورشیوراج سنگھ چوہان پر نشانہ لگایاوزیراعلیٰ کااستعفیٰ مانگا

بھوپال17جون
مدھیہ پردیش میں گزشتہ دنوں ہوئی کسانوں کی تحریک سے صوبہ میں پھیلی بدامنی کولے کرزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے پہلے توغیرمعینہ بھوک ہڑتال شروع کی لیکن ایک دن میں ہی یہ بھوک ہڑتال ختم بھی کردی ۔مزیداس بھوک ہڑتال پراے بی پی نیوزنے خلاصہ بھی کیاہے ۔کانگریس نے بی جے پی اورشیوراج سنگھ چوہان پر نشانہ لگایاہے۔انکشافات پر اے بی پی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریسی لیڈرجیوتی رادتیہ سندھیا نے کہاکہ سی ایم شیوراج سنگھ چوہان اخلاقیات کھو چکے ہیں۔ہمیں پہلے سے ایسا ہی خدشہ تھا۔اگر مدھیہ پردیش حکومت میں تھوڑی سی بھی اخلاقیات بچی ہے تواستعفیٰ دیں۔ہم مسلسل تحریک چلا رہے ہیں اور اس معاملے کو بھی عوام کے سامنے رکھیں گے۔اے بی پی نیوز کو انکشاف کے لئے مبارک ہو