سعودی عرب میں برق رفتار حرمین ٹرین کی آزمائشی سروس کا کامیاب تجربہ

ریاض،16جون
سعودی عرب میں حرمین ٹرین کی آزمائشی سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حرمین ریل گاڑی فی گھنٹہ تین سو کلومیٹر کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح نے بتایا کہ حرمین ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹریاض،16جون
سعودی عرب میں حرمین ٹرین کی آزمائشی سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حرمین ریل گاڑی فی گھنٹہ تین سو کلومیٹر کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح نے بتایا کہ حرمین ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹرین کی آزمائشی سروس کا تجربہ کامیاب رہا۔ ٹرین کو تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار شاہ عبداللہ اکنامک سٹی سے مدینہ منورہ کے درمیان اسے چلا کر دیکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ کو مدینہ منورہ سے ملانے کے ساتھ ساتھ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اور برابغ میں شاہ عبداللہ اکنامک سٹی کے درمیان بھی چلائی جائے گی۔ پلان کے مطابق یہ منصوبہ رواں سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔
حرمین ٹرین کے لیے 450کلومیٹر طویل پٹری بچھائی گئی ہے۔ اس ٹرین کا مقصد حجاج کرام اور معتمرین کو دونوں مقدس شہروں (مکہ اور مدینہ)کے درمیان تیز ترین ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنا ہے۔ ٹرین سروس کی سہولت ملنے کے بعد مکہ معظمہمنورہ کے درمیان مسافت سمٹ کر دو گھنٹوں میں مکمل ہو جائے گی اور سالانہ 35ریل گاڑیوں سے 60ملین افراد دونوں شہروں کے درمیان سفر کر سکیں گے۔رین کی آزمائشی سروس کا تجربہ کامیاب رہا۔ ٹرین کو تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار شاہ عبداللہ اکنامک سٹی سے مدینہ منورہ کے درمیان اسے چلا کر دیکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ کو مدینہ منورہ سے ملانے کے ساتھ ساتھ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اور برابغ میں شاہ عبداللہ اکنامک سٹی کے درمیان بھی چلائی جائے گی۔ پلان کے مطابق یہ منصوبہ رواں سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔