انجینیرنگ اور اعلی جدید تعلیم اقلیتی اسکالر شپ کے بدلے مفت تعلیم حاصل کریں ۔ معاشی طور پر پسماندہ مسلم طلباء کے لیے این جی او یونک فاونڈیشن کی جانب سے اورنگ آباد ، مراٹھواڑہ اور حیدر آباد کے کالجز میں انجینیرنگ میں مفت تعلیم کوئی ڈونیشن نہیں ۔

اورنگ آباد۱۶ جون: (آمنا سامنا میڈیا) اورنگ آباد میں بارویں کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان طلباء وطالبات کے لیے سنہرا مواقع ہے جن کے والدین اپنی معاشی کمزوری کے وجوہات کی بنا پر اپنے بچوں کو اعلی و بہتر تعلیم دینے سے مجبور ہے اب ایسے طلباء وطالبات کو بنا کوئی ڈونیشن یا فیس دیے مفت تعلیم دینے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے گذشتہ کئی برسوں سے یونک فاونڈیشن اورنگ آباد نے ادارے کے سربراہ رفیع الدین رفیق سر نے جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ یونک فاونڈیشن غریب اسٹوڈینٹس کو مفت میں بی۔ای انجیرینگ کورس، میکینکل انجینر،سول انجینر، الیکٹریکل انجینیر، کمپیوٹر سائنس انجینر، الیکٹرونکس اور ٹیلیکوم انجینرنگ کے علاوہ بی ارٹیکچر ،بی فارمیسی ،ایم ۔بی۔ اے ، ایم۔ سی۔ اے ،بی۔ بی۔ اے، بی۔ ایس ۔سی۔ نرسنگ ، پالی ٹیکنک ڈپلوما انجینیرنگ ، دی۔ ٹی۔ ایڈ، بیچولر آف انیمیشن اور دیگر کورسیس میں مفت داخلے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ خاص طور سے ہوسٹل سے کالج تک مفت بس کا انتظام۔ سبھی سہولیات کے ساتھ پریکٹیکل اور جدید تعلیم نظام سے انجینیرنگ کی تعلیم ۔
ضرورتمند طلباء وطالبات اور سرپرست حضرات ان فون نمبروں پر مزید معلومات حا صل کرسکتے ہیں۔

حیدر آباد میں بی فارمیسی میں زیر تعلیم یونک فاونڈیشن کے طلباء کے ساتھ رفیع الدین رفیق (صدر یونک فاونڈیشن)
اورنگ آباد میں انجینئرنگ کالج کے طلباء کے ساتھ رفیع الدین رفیق  (صدر یونک فاونڈیشن)