راجھستان کے کسانوں کامطالبات کو لے کر آج سے جے پور سمیت ڈویژن پرغیرمعینہ دھرنا شروع

جے پور،15جون( ایجنسی) بھارتی کسان یونین کی اپیل پر سینکڑوں کسانوں نے پیداوار کی مناسب قیمت دلانے، امدادی قیمت پر خریداری سمیت دیگرمطالبات کو لے کر آج سے جے پور سمیت ڈویژن پرغیرمعینہ دھرنا شروع کر دیا۔کسان فصل کی مناسب قیمت دلانے،متاثرہ کسانوں کو بقایا معاوضہ ادا بلا تاخیر کروانے، امدادی قیمت پر خریداری سمیت دیگر مطالبات کولے کر جے پور کے مان سروور علاقے میں غیر معینہ دھرنے پربیٹھے۔تنظیم کے ذرائع نے کہا کہ یہ دھرنا ایک دن کا نہیں، بلکہ غیرمعینہ ہے۔ادھر کسان مہا پنچایت کے آہوان پر سوامیناتھ کمیٹی کی رپورٹ لاگو کرنے، کسانوں کو کھاد، بیج، مناسب قیمت پردلوانے، متاثرہ کسانوں کو فوری طور پر معاوضہ دلوانے اور فصل کی مناسب قیمت ملنے کی مانگ کو لے کر دھرنا جاری رہاہے۔مہا پنچایت کے راشٹیی صدر رامپال جاٹ نے کہا کہ یہ تحریک کسانوں کی طرف سے کسانوں کے لئے چلائی جا رہی ہے۔تحریک سوامی ناتھن رپورٹ جاری رہنے تک جاری رہے گی۔