کھانے کی پسند میں دخل نہیں دینا چاہتی سرکار:روی شنکر پرساد بی جے پی لیڈران کے قول و فعل میں تضاد

نئی دہلی،15جون( ایجنسی)مرکزی قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرسادنے ان کی وزارت کے تین سال کامیابیاں بتاتے ہوئے کئی مسئلوں پراپنی بات رکھی۔جانوروں کی فروخت پر روک والے حکومت کے ب اہم نوٹیفکیشن پرانہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں غورکر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کے کھانے پینے کی چیز پر دخل نہیں دیناچاہتی۔روی شنکر پرساد نے کہا کہ قتل کے مقصد سے ہونے والی مویشیوں کی فروخت پر روک والی حکومت کے نوٹیفکیشن پر خود وزیر ماحولیات ہرش وردھن نے روی کے لئے تجاویز کی بات کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ اس ملک کی ایک بڑی آبادی گائے کااحترام کرتی ہے۔وہیں گؤرکشا کے نام پر تشدد کرنے والوں کو وزیر اعظم پہلے ہی وارننگ دے چکے ہیں۔