پاکستان کی جیت پرجشن منانے پربھڑکے ساکشی مہاراج مبارکباددینے پربھی بی جے پی لیڈرناراض

نئی دہلی،15جون( ایجنسی)
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت پرکشمیرمیں خوشی کولے کر بی جے پی کے متنازعہ لیڈر ساکشی مہاراج نے سخت تبصرہ کیاہے۔ساکشی مہاراج نے ایسے لوگوں کو جیل میں ڈالنے کی بات کہی ہے۔وہیں وزیرمملکت برائے امورداخلہ ہنس راج اہیر نے بھی میر واعظ کے اس رخ پر تنقید کی ہے۔پاکستان کے میچ جیتنے پر علیحدگی پسند لیڈر میر واعظ کے بیان پر بھی ساکشی مہاراج نے اعتراض ظاہرکیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کوپاکستان چلے جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کھاتے یہاں کا ہے اور گیت وہاں کے گاتے ہیں۔ساکشی مہاراج نے کہاکہ ہندوستان کو اتنا بڑا خطرہ پاکستان سے نہیں، بلکہ ایسے آستین کے سانپوں سے ہے۔جوپاکستان کے میچ جیتنے پرجشن مناتے ہیں۔وہیں ساکشی مہاراج نے چھوٹے بچوں کو آزادی کی بات سکھانے والے ویڈیوپربھی تبصرہ کیا۔ساکشی مہاراج نے اسے غلط طریقہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں میں ایسے ملک مخالف ٹھیک نہیں ہے۔وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے بھی عمر فاروق کی سخت تنقیدکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی شہری کوایسا نہیں کرنا چاہئے۔اہیر نے کہا کہ علیحدگی پسند لیڈروں کوپاکستان سے فنڈآتاہے، جس کی جانچ چل رہی ہے۔

ایسے میں ان لوگوں سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے۔دراصل، بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کھیلاگیا۔اس میچ میں پاکستان نے جیت درج کرتے ہوئے فائنل کا ٹکٹ پکا کر لیا۔پاکستان کی اس جیت کے بعد کشمیر کے کئی علاقوں میں جشن منایاگیاہے۔علیحدگی پسند لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے بھی پاکستان کی جیت پرٹویٹ کیا۔انہوں نے بھی پاکستان کے کھیل کی تعریف کی اور فائنل کے لئے مبارک باد دی۔