کملیش کی ویڈیو وائرل ہونے سے پولیس انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھولے .سیکورٹی نظام کو لے کر انتظامیہ الرٹ، دیوبند اور دیہی علاقوں میں نکالا فلیگ مارچ

دیوبند،14؍ جون(سمیر چودھری)
بھیم آرمی کے بانی چندرشیکھر کی گرفتاری کے بعد اب اس کی ماں کملیش کی طرف سے جنتر منتر پر مظاہرہ کرنے کے الٹی میٹم سے پولیس انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے؍ 18 جون کو دلت سماج سے جنتر منتر پر پہنچنے کی اپیل کے پیش نظر انتظامیہ مستعد ہو گئی ہے، سیکورٹی کے نظام کو لے کر بدھ کو پولیس نے ان پرآر اے ایف کے جوانوں کو ساتھ لے کر دیوبند شہر اور دیہات میں فلیگ مارچ کیا۔شبیر پور میں ہوئی نسلی تشدد کے بعد سے پولیس انتظامیہ کی مشکلیں کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے، تبھی سے انتظامیہ دیہات میں امن میٹنگوں کر لوگوں میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے کی مہم میں لگی ہوئی ہے، اب سوشل میڈیا پر بھیم آرمی کے چندرشیکھر کی ماں کے دہلی جنتر منتر پہنچنے کی دلت سماج سے اپیل کئے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی سانسیں پھر پھولنے لگی ہیں، دلت سماج کے لوگ دہلی میں مظاہرہ کے لئے نہ پہنچے اس کے لئے انتظامیہ حکمت عملی بنانے میں لگ گیا ہے، جگہ جگہ انتظامیہ کی طرف سے چوکسی بڑھا دی گئی ہے، اسی کڑی میں بدھ کو انچارج انسپکٹر کی قیادت میں پولیس آر اے ایف کے جوانوں نے شہر کے تلہیڑی چنگی، سرائے مالیان،سرائے کہاران، بھائیلہ روڈرنکھنڈی روڈ، مجنووالا روڈ کے علاوہ دیہی علاقوں علاقے کے گاؤں قاسم پور، میگھراج پور،لکھنوتی، نورپور وغیرہ دیہات میں فلیگ مارچ کیا۔ انچارج انسپکٹر پنکج تیاگی کا کہنا ہے کہ امن و امان کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا،علاقہ میں امن ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے پولیس پوری طرح مستعد ہے۔