بدھ بازار میں خریداری کرنے آئی خواتین کے پرس سے ہزاروں روپے چوری

دیوبند،14؍ جون(سمیر چودھری)
بدھ بازار میں خریداری کرنے آئی خواتین کا پرس چھین کر جیب کترے ہزاروں روپیہ کی نقدی لوٹ فرار ہوگئے، لوگوں کی بھیڑنے جیب کترے گروہ کی ایک بچی کو پکڑ پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس بچی سے پوچھ گچھ کر ملزم افراد کی گرفتاری کی کوشش میں لگی ہے۔بدھ کو شہر کے رام لیلا میدان میں ہفت واری لگنے والے بازار میں شوگر مل کالونی کی باشندہ کشمیری،ببیتا اور گاؤں راستم کی سنیتا خریداری کرنے آئی تھی، اسی دوران جیب کترنے والے گروہ کے ارکان نے خواتین کے پرس چھین کر ایک ہزار روپیہ کی نقدی، موبائل ،سنیتا کے پرس دو ہزار روپے اور کشمیری کے پرس سو روپے نکال لئے۔ خواتین کی طرف سے شور مچانے پر ملزم لوگ موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ بھیڑ نے موقع سے ایک بچی کو پکڑ پولیس کے حوالے کر دیا۔ حراست میں لی گئی بچی سے پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔ انچارج انسپکٹر پنکج تیاگی نے کہا کہ تحریر کی بنیاد پر معاملے کی جانچ جاری ہے۔ فرار لوگوں کی تلاش میں پولیس ٹیم مصروف ہے۔بدھ بازار میں آگے سے سیکورٹی کے نظام مضبوط کیا جائیگا۔