ای رکشہ کے بے روک ٹوک داخل ہونے سے شہرمیں جام کی صورت حال لوگوں کا انتظامیہ سے ای رکشاؤں کے روٹ کے تبادلہ کامطالبہ
دیوبند،14؍ جون(سمیر چودھری)
انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب شہر کے بازاروں اور گلیوں میں بے روک ٹوک داخل ہورہی ای رکشاؤں نے پورے شہر میں جام کی صورتحال پیدا کردی ہے،جس سے عام لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ شہر میں دھڑلے سے گھوم رہی ای رکشاؤں نے پورے شہرکو جام کرکے رکھدیا، عالم یہ ہے یہاں کے مین بازاروں ،چوراہوں و گلیوں تک میں ای رکشاؤ ں کا داخل ہوناجاری ہے۔دارالعلوم علاقہ،مین بازار، حلوائی ہٹہ، صرافہ بازار، ہنومان چوک،ایم بی ڈی چوک،بھائیلہ روڈ ریتی وغیرہ علاقوں میں ہر وقت جام کی صورت حال بنی رہتی ہے، جس کے سبب راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اتنا ہی نہیں ان ای رکشاؤں سے کئی مرتبہ حادثے بھی ہوچکے ہیں، ساتھ ہی راہگیروں اور ای رکشہ پولروں ک جھگڑے ہونا بھی عام بات ہو گئی ہے، اس کے باوجود بھی انتظامیہ کی طرف سے اسکو پور ی طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ خیال رہے کہ سابق ایس ڈی ایم را جیش کمار سنگھ نے مذکورہ مسائل کو دیکھتے ہوئے ای رکشہ کے لئے شہر کے باہر سے روٹ بنایا تھا۔ جس سے شہر کو نجات سے کافی راحت ملی ہوئی تھی،لیکن اب ایک مرتبہ پھر حالات ایسے ہی ہوگئے ہیں اور پورا شہر جام میں پھنسا ہوا ہے۔ عام لوگوں نے انتظامیہ سے ای رکشاؤں پر شہر کے اندر داخل ہونے پر پابندی کامطالب کرتے ہوئے شہر کے باہر سے نیا روٹ بنانے کی کا مانگ کی ہے۔ ایس ڈی ایم رام ولاس یادو کاکہناہے کہ بازار میں جام کی صورتحال کو ختم کرانے کے لئے جلدی کی ای رکشاؤں کے لئے نیا روٹ بنایا جائے گا۔