گمنام جائیداد کے سوال پر لالو پرساد یادوکاجواب دینے سے انکار ان جائیدادکی قیمت تقریباََ 1000کروڑ بتائی جا رہی ہے۔

نئی دہلی14جون
محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے گمنام جائیدادقرق کرنے کے احکامات سے منسلک سوال پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو میڈیا پر بھڑک گئے۔لالویادو نے ناراض میڈیا کو برا بھلا تک کہہ دیا۔میڈیااہلکار سوال پوچھتے رہے لیکن لالو نے کچھ بھی بولنے سے منع کر دیا۔یہاں توجہ طلب بات یہ ہے کہ 50کروڑ کی گمنام پراپرٹی کی صورت میں محکمہ انکم ٹیکس نے لالو پرساد یادو کے دہلی کی’’گمنام املاک‘‘قرق کرنے کا حکم دیاہے۔اس صورت میں لالو کے دہلی اور گروگرام میں22جگہوں پر حال ہی میں چھاپہ ماری کی تھی۔ان چھاپہ ماریوں کے بعد محکمہ انکم ٹیکس کی ایک مختلف یونٹ ان مشتبہ گمنام جائیداد کی تحقیقات کر رہی ہے۔ان جائیدادکی قیمت تقریباََ 1000کروڑ بتائی جا رہی ہے۔ادھر بی جے پی کے سینئرلیڈرسشیل کمار مودی نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور ان کے خاندان کی مبینہ ’’گمنام پراپرٹی‘‘کے اپنے انکشافات کے لئے آج ان کی پانچویں بیٹی ہیما یادو پر 62لاکھ روپے کا گمنام پلاٹ تحفے کے طور پر رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیاکہ للن چودھری نامی جس شخص نے ہیما کو مذکورہ پلاٹ تحفے کے طور پر دیا، وہ لالو کے مویشیوں کی دیکھ بھال کرتا تھا اور اس کا نام بی پی ایل فہرست میں شامل ہے۔