مندسور ر14جون
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کسان تحریک کے دوران پولیس فائرنگ میں مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ سے ملنے اور تسلی دینے کے لئے آج خصوصی طیارے سے مندسورپہنچے۔چوہان کے ساتھ ان کی بیوی سادھنابھی تھیں۔وہاں پہنچنے کے بعد چوہان ضلع کے بڈون گاؤں میں گئے اور چھ جون کو کسان تحریک کے دوران پولیس فائرنگ میں مارے گئے کسان گھنشیام دھاکڑ کے لواحقین سے ملاقات کر انہیں تسلی دی۔اس دوران وزیراعلیٰ نے لواحقین کوایک کروڑروپے کے معاوضے کا ایک چیک دیا۔چوہان نے مندسور ضلع کے پپلیامڈی میں کسان تحریک کے دوران چھ جون کو ہلاک پانچ کسانوں کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو بھی یقین دہانی کرائی کہ اس گولی باری میں جس کسی نے بھی ان کے عزیزوں کے قتل کیا ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔