فلم اداکار بھارت بھوشن سنجیدہ اداکاری میں ماہرتھے:ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی

علی گڑھ14جون
شعبۂ امراضِ نفسیات جے این میڈیکل کالج اور سابق فلم کلب ممبر اے ایم یو علی گڑھ ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی نے مشہوراداکاربھارت بھوشن کے یومِ ولادیت کے موقع پرایک مخصوص میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’عظیم اداکار بھارت بھوشن سنجیدہ اداکاری میں ماہر تھے ان کی فلمیں مثلاًبسنت بہار،مرزا غالب،بیجو باورہ اور برسات کی رات وغیرہ ہندوستان کی بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہیں وہ اپنی اداکاری کی وجہ سے ہمیشہ یاد کئے جاتے رہیں گے‘‘۔انھوں نے مزید بتایا کہ’’لگاتار کوشش کے بعد ان کے پرانے گھر علی گڑھ میں دُوبے کے پڑاؤ سے لیکرمیناکشی ریلوے کراسنگ تک روڈ کا نام’’بھارت بھوشن مارگ‘‘ رکھوایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈاک محکمے سے گزارش کی گئی ہے کہ ان کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے۔نگر نگم کو بھی چاہئے کہ وہ اس روڈ کو خوبصورت بنانے کے لئے منصوبہ بنائے۔