علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ سنسکرت کے سیمینار ان چارج مسٹر بنسی دھرشرماکاانتقال

علی گڑھ14جون
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ سنسکرت کے سیمینار ان چارج مسٹر بنسی دھر شرما کا د ل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ان کی عمرمحض48سال تھی۔ اپنے پیچھے وہ اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹے جس کی عمر 16سال اور ایک بیٹی جس کی عمر 12سال ہے، چھوڑ گئے۔ سنسکرت شعبہ کے سربراہ نے ایک تعزیتی جلسے کا انعقاد کرکے مسٹر بنسی دھر شرما کی روح کے سکون کے لئے دعا کی اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کر مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کی ۔تعزیتی جلسے میں پروفیسر رانی مجمدار ، پروفیسر محمد شریف، ڈاکٹر ایس ایچ آچاریہ ، ڈاکٹر ہیم بالا ، مسٹر محمد الیاس ، مسٹر محمد شاہ نواز ، مسٹروسیم اور مسٹر شادان اللہ موجودتھے۔