اُردو یونیورسٹی میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں داخلے

حیدرآباد14جون
مولاناآزادنیشنل اُردویونیورسٹی میں تعلیمی سال 2017-18 کے لیے شعبۂ نظم و نسق عامہ (Public Administration) کے تحت ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 9؍ جولائی 2017ہے۔ ایم اے نظم و نسق عامہ میں داخلہ کے لیے کسی بھی مضمون سے 40 فیصد نمبروں کے ساتھ گریجویشن کیے ہوئے طلبہ اہل ہوں گے۔ نتائج کے منتظر طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جنہوں نے گریجویشن سطح پر نظم و نسق عامہ کے مضامین پڑھے ہوں، کو ترجیح دی جائے گی۔ داخلہ میرٹ کی اساس پر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بی اے میں بھی داخلے جاری ہیں۔ بی اے میں داخلہ کے لیے انٹرمیڈیٹ کامیاب طلبہ اور یونیورسٹی پراسپکٹس میں دیئے گئے تسلیم شدہ مدارس کے فارغ طلبہ اہل ہیں۔ ایم اے میں داخلے کے لیے طلبا کے لیے 35 سال اور طالبات کے لیے 40 سال عمر اور بی اے میں داخلے کے لیے طلبا کے لیے 30 اور طالبات کے لیے 35 سال عمر کی حد مقرر ہے۔ کورسز کی تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر موجود پراسپکٹس میں دیکھی جاسکتی ہیں۔ حسب گنجائش، لڑکوں اور لڑکیوں کو ہاسٹل کی سہولت مہیا کی جائے گی۔مزید تفصیلات 040-23008327 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔